ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 82 رنوں سے شکست دی، اویش خان کی شاندار گیند بازی، سیریز 2-2 سے برابر

Source: S.O. News Service | Published on 18th June 2022, 12:43 PM | اسپورٹس |

راج کوٹ،18؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان تیسرے میچ میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 82 رنوں سے شکست دی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے سیریز میں 2-2 کی برابری کرلی ہے۔ اب اتوار کو پانچویں اور آخری مقابلے میں دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کے ارادے سے اتریں گی۔ اس سیریز کے پہلے دونوں میچ میں ہندوستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے سیریز میں واپسی کرتے ہوئے تیسرے اور چوتھے ٹی-20 میں جیت درج کرلی اور سیریز کو برابری پر لے آئی۔

ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور سلامی بلے باز ریتو راج گائیکواڑ 5 رنوں کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوگئے۔ اس وقت ہندوستان کا اسکور صرف 13 رن تھا۔ اس کے بعد نمبر تین پر بلے بازی کرنے آئے شرے یس ایئر صرف 4 بناکر آوٹ ہوگئے۔ ایک وقت ہندوستان کا اسکور 81 رنوں پر 4 وکٹ ہوگیا تھا۔

دنیش کارتک اور ہاردک پانڈیا کی تیز طرار اننگ نے ہندوستانی ٹیم کو بہترین اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دنیش کارتک نے 27 گیندوں میں 55 اور ہاردک پانڈیا نے 31 گیندوں میں 46 رن بنائے۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کے لئے 65 رن جوڑے۔ ایک وقت ہندوستان کا 150 رنوں کے اسکور تک پہنچنا بھی مشکل لگ رہا تھا۔

ہندوستان کے لئے اویش خان نے شاندار گیند بازی کی اور 4 افریقی بلے بازوں کو آوٹ کیا۔ اس کے علاوہ یجویندر چہل نے بھی دو وکٹ حاصل کئے۔ ہندوستان کے 169 رنوں کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 24 رن پر اپنا پہلا وکٹ گنوایا۔ پانچویں اوور میں ڈی کاک 14 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ کپتان تیندا باوما 8 رن بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کا کوئی بلے باز بڑا اسکور نہیں بناسکا اور اس کی ٹیم مسلسل وکٹ گنواتی رہی۔ افریقہ کی ٹیم 16.5 اوور میں 87 رن 9 وکٹ کے نقصان پر بناسکی۔ کپتان باوما ریٹائر ہرٹ ہونے کے بعد بلے بازی کرنے نہیں آئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...