ہندوستان کی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست، نیوزی لینڈ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th July 2019, 12:43 PM | اسپورٹس |

مانچسٹر،11؍جولائی(ایس اونیوز؍ایجنسی) ورلڈکپ 2019 ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 18 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کیویز کی جانب سے دیے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دنیا کی نمبر 1 بیٹنگ لائن 221 رنز بنا سکی۔ بھارتی بلے باز رویندرا جدیجا کی نصف سینچری رائیگاں گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔

240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ورلڈ کپ میں رنز مشین روہت شرما صرف ایک رن بنا کر پویلین چلتے بنے، ان کے پیچھے بھارتی ٹیم قائد ویرات کوہلی اور دوسرے اوپنر کے ایل راہول بھی بالترتیب ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،دنیش کارتھک کو صرف 6 رنز پر ہنری نے پویلین کی راہ دکھائی۔

رشبھ پنت اور ہاردک پانڈیا نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بناکر کیوی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن 32 رنز کی اننگز کھیل کر رشبھ پنت پانڈیا کا ساتھ چھوڑ گئے،ہاردک پانڈیا 32 رنز بناکر سینٹنر کا شکار بنے۔

اس کے بعد جدیجا اور دھونی کے درمیان سینچری شراکت داری ہوئی، تاہم جدیدجا 77 اور دھونی 49 رنز بنا کر بھی اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، اگر آج بھی میچ بارش سے متاثر ہوجاتا تو بھارت کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ جاتی۔

ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے میچ کا انتہائی سست انداز میں آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ بھی ایک رن پر گئی ، مارٹن گپٹل صرف ایک رن بناکر آﺅٹ ہوگئے۔19 ویں اوور میں 69 کے مجموعے پر نکولس 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کین ولیمسن اور ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور تیسری وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 134 کے مجموعی سکور پر ولیمسن 67 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ جیمز نیشم اور گرینڈ ہوم بھی بالترتیب 12 اور 16 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران 47 ویں اوور میں بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا جب کیویز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے۔آج میچ دوبارہ شروع ہوا تو روس ٹیلر74رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے ،ٹام لیتھم10رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے،میٹ ہینری صرف ایک رن بنا کر بھونیشور کمار کی تیسری وکٹ بنے،کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے ۔

ہندوستان کی جانب سے بھونیشور کمار 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرکے سب سے کامیاب باﺅلر رہے جبکہ جسپریت بمرا، ہاردک پانڈیا، رویندرا جادیجا اور یزویندر چاہل ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں سیمی فائنل کیلئے بھارت نے 7 ویں مرتبہ کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل وہ 6 مرتبہ سیمی فائنل کھیل چکا ہے جن میں سے اسے 3 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 ویں مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، کیویز اب تک ورلڈکپ کے 6 سیمی فائنلز میں ناکام اور ایک میں فاتح رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...