کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان نے زمبابوے کو دی 13 رنز سے شکست

Source: S.O. News Service | Published on 23rd August 2022, 11:06 AM | اسپورٹس |

ہرارے،23؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) شبھمن گل (130) کی سنچری کی بدولت ہندوستان نے پیر کو تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں زمبابوے کو 13 رن سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے مقررہ 50 اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 289 رن بنائے تھے جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 276 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ سکندر رضا نے 115 رن کی اننگز کھیلتے ہوئے زمبابوے کو فتح کے نزدیک پہنچایا، لیکن وہ جیت نہ دلا سکے اور ان کی ٹیم ہندوستان کے خلاف 12 سال بعد پہلی جیت درج کرنے سے محروم رہی۔

ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے زمبابوے کو 290 رن کا ہدف دیا تھا۔ کپتان کے ایل راہل اور شیکھر دھون نے ٹیم کو مضبوط شروعات دلاتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 63 رن جوڑے۔ جہاں راہل نے 46 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رن بنائے، وہیں دھون نے 68 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 40 رن بنائے۔

پہلی اننگز میں ہندوستانی ٹیم کے اسٹار شبھمن گل تھے جنہوں نے 97 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 130 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ ایشان کشن نے 61 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 50 رن بنائے۔ کشن بدقسمتی سے  رن آؤٹ ہوگئے مگر اس سے قبل گل کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 140 رن کی شراکت کی۔

ہندوستان نے 42 اوور میں 224 رن بنائے تھے لیکن کشن کی وکٹ گرنے کے بعد زمبابوے نے میچ میں واپسی کرنے کی کوشش کی اور باقاعدہ وکٹیں لے کر ہندستان کو 289 رن تک محدود کردیا۔ دیپک ہڈا (01)، اکشر پٹیل (01) اور شاردول ٹھاکر (09) دس کے ہندسے پر بھی پہنچے بغیر پویلین چلے گئے۔

ہندوستان نے 50 ویں اوور میں گل کا وکٹ گنواتے ہوئے سات رن جوڑے اور اننگز کا خاتمہ 289 پر کیا۔ زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایوانز نے 10 اوور میں 54 رن دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جب کہ وکٹر نیوچی اور لیوک جونگوے نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

جب زمبابوے کی ٹیم 290 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے میدان میں اتری تو تیسرے اوور میں اوپنر انوسینٹ کائیا (06) آؤٹ ہوگئے جب کہ ان کے ساتھی کھلاڑی تکودزواناشے کائتانو کو پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث پویلین جانا پڑا۔ سین ولیمز (45) نے ٹونی منیونگا (15) کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن دونوں 16ویں اور 17ویں اوور میں پویلین واپس چلے گئے۔

اس کے بعد رضا نے زمبابوے کی اننگز کو ایک اینڈ سے آگے بڑھایا جبکہ دوسرے اینڈ سے بلے باز آؤٹ ہوتے رہے۔ ساتویں وکٹ کے طورپر لیوک جونگ وے کے 169 رن پر آؤٹ ہونے کے بعد بریڈ ایوانس کریز پر آئے جنہوں نے رضا کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 104 رن کی شراکت داری کی۔ ایوانس نے 36 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے قیمتی 28 رن بنائے اور ان کے آؤٹ ہونے تک زمبابوے کو 12 گیندوں پر صرف 17 رن کی ضرورت تھی۔

زمبابوے کی امیدیں رضا پر جمی ہوئی تھیں لیکن شاردول ٹھاکر نے انہیں 49ویں اوور میں شبھمن گل کے شاندار کیچ کی بدولت آؤٹ کر دیا اور ہندوستانی کیمپ نے راحت کی سانس لی۔ آویش خان نے 50ویں اوور میں وکٹر نیوچی کو آؤٹ کر کے میچ ختم کیا۔اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے زمبابوے کو تین میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...