روہت شرما اور راہل نے ٹیم کو دلائی شاندار جیت، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پر قبضہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2021, 1:15 PM | اسپورٹس |

رانچی،20؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  روہت شرما  کی قیادت میں ٹیم انڈیا   نے شاندار آغاز کیا ہے۔ ٹیم نے دوسرے ٹی-20 میں  نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ٹیم نے سیریز پر بھی قبضہ کرلیا۔ ٹیم سیریز میں 0-2 سے آگے ہوگئی۔ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 153 رن بنائے۔ جواب میں کے ایل راہل   اور روہت شرما  دونوں کی نصف سنچری کی بدولت ٹیم نے ہدف کو 17.2 اوور میں تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل دوسری دوطرفہ سیریز جیتی ہے۔ سیریز کا آخری مقابلہ 21 نومبر کو کولکاتا میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی ٹسٹ سیریز بھی کھیلی جانی ہے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا نے حالانکہ تیز شروعات نہیں کی تھی۔ ٹیم نے پہلے 6 اوور میں بغیر وکٹ کے 45 رن بنائے تھے۔ 9 اوور کے بعد ٹیم انڈیا کے بلے بازوں نے رفتار پکڑی۔ کے ایل راہل 65 رن بناکر ٹم ساودی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 49 گیندوں کا سامنا کیا۔ 6 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کے ایل راہل اور روہت شرما نے پہلے وکٹ کے لئے 117 رن جوڑے۔

روہت شرما نے پہلے ٹی-20 میچ میں 48 رن بنائے تھے۔ انہوں نے دوسرے میچ میں نصف سنچری لگاکر اپنے فارم کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے چھکا لگاکر نصف سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی ٹی-20 کی 25 ویں نصف سنچری ہے۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 450 چھکے لگانے والے پہلے ہندوستانی بھی بن گئے ہیں۔ ان کے 454 چھکے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے 36 گیندوں پر 55 رن بنائے۔ ایک چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ سوریہ کمار یادو ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ نوجوان بلے باز وینکٹیش ایئر کو نمبر-3 پر کھیلنے کا موقع ملا۔ وہ 12 رن جبکہ رشبھ پنت 12 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ رشبھ پنت نے 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر نیشم کی گیند پر چھکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔ ہندوستان کے تینوں وکٹ ساودی کو ملے۔

ٹاس ہارکر پہلے کھیلنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچھی شروعات کی تھی۔ ٹیم نے پاورپلے کے پہلے 6 اوور میں ایک وکٹ پر 64 رن بنالئے تھے۔ مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچیل دونوں نے 31-31 رن بنائے۔ بیچ کے اووروں میں ہندوستانی گیند بازوں نے سدھی ہوئی گیند بازی کی۔ گلین فلپس نے سب سے زیادہ 34 رن بنائے۔ انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے تیز گیند باز ہرشل پٹیل نے 4 اوور میں 25 رن دے کر 2 وکٹ لئے۔ اس کے علاوہ بھونیشور کمار، دیپک چاہر، آراشون اور اکشر پٹیل کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...