پانچویں ونڈے میں شاندار جیت کے ساتھ ہندوستان کا سیریز پر 1-4 سے قبضہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th February 2019, 12:46 PM | اسپورٹس |

ویلنگٹن،4؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مڈل آرڈر کے بلے باز امباٹی رائیڈو کی 90 رن کی شاندار اننگز اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا (45 رن اور دو وکٹ) کی بہترین آل راونڈر کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں آج 35 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔

ہندوستان نے خراب شروعات کے بعد 49.5 اوور میں 252 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور میزبان ٹیم کو 44.1 اوور میں 217 رن پر ہی سمیٹ دیا۔ کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 10 ویں اوور تک اپنے چار وکٹ صرف 18 رن پر گنوا دیئے۔

روہت 2، شکھر دھون 6، شبھمن گل 7 اور مہندر سنگھ دھونی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح ٹیم نے صرف 92 رن پر اپنے چار اہم وکٹ گنوا دیئے تھے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ایشیا سے باہر ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک میں پہلی مرتبہ 4-1 سے سیریز جیتی ہے۔ ایشیا سے باہر ہندوستان کنیڈا سے 4-1 سے سیریز جیت چکا ہے لیکن وہ ٹیسٹ نہیں کھیلتا۔ 1997 میں ہندوستان نے پاکستان کو اسی فرق سے ہرایا تھا۔ ٹیم انڈیا نے کل پانچویں مرتبہ بیرون ملک میں سیریز اس فرق سے جیتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ امین سیف اللہ "بی پی ایل" کرکٹ ٹورنامنٹ میں این جی ٹی بلٹز کی شاندار کامیابی

 امین سیف اللہ بھٹکل پریمئر لیگ(بی پی ایل)  2019 کرکٹ ٹورنامنٹ  کے فائنل میں این جی ٹی بلٹز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے  الکریمی چیمپئن کوشکست دے کر بی پی ایل چیمپئن شپ حاصل کرلی ہے۔ خیال رہے کہ این جی ٹی ٹیم  مسلسل آٹھ سالوں سے بی پی ایل ٹورنامنٹ  میں حصہ لے رہی تھی، ...

بچوں کوکھیل میں مکمل کوچنگ فراہم کرکے اُنہیں انٹرنیشنل سطح پر لے جانے 15 اپریل کو ہوگا بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کا شاندار افتتاح

بھٹکل میں ہرسال  بھٹکل کی بڑی بڑی ٹیموں کے زیراہتمام  کرکٹ کے عالیشان ٹورنامنٹ منعقد ہوتے رہتے ہیں   اور  میچوں میں بھٹکل کے   کھلاڑیوں کے پرفارمینس اور اُن کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پروگرام میں شریک مہمان خصوصی ہر بار کھلاڑیوں اور آرگنائزرس کی تعریف کرتے ہوئے اس ...

بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی  کے زیرا ہتمام کرکٹ کھلاڑ یوں کا سلیکشن ٹرائل: کے ایس سی اے کے انڈر14اور انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا  سنہرا موقع

اپریل کے پہلے ہفتہ میں افتتاح ہونے والی بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی، پہلے مرحلے کے طورپر کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن (کے ایس سی اے )کے زیرسرپرستی  14اور16سالہ کرکٹ ٹورنامنٹ اپریل کےمہینے میں ہبلی  میں کھیلا جائے گا جس میں اکیڈمی کی ٹیم شریک ہونےکی  اکیڈمی کے ذمہ دار کے ایم وسیم نے ...

سنسنی خیز میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 8 رنوں سے دی شکست ، سیریز میں 2-0 برتری حاصل

کپتان وراٹ کوہلی (116) کے 40ویں سنچری اور جسپریت بمراہ کی ڈیتھ اووروں کی کمال کی گیندبازی اور وجے شنکر کی کرشمائی آخری اوور کی بدولت ہندوستان نے یہاں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے مقابلے میں منگل کو آٹھ رن سے ہراکر اپنے ون ڈے کی تاریخ کی 500ویں جیت ...

لکھنو میں منعقدہ آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ میں بھٹکل کے تین طلبا کا شاندار پرفارمینس

لکھنو میں منعقدہ  آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ مقابلوں میں بھٹکل اور اطراف کے طلبا نے  شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اسپورٹس میں بھی   اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔