پہلے یک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف شاندار جیت حاصل کی

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2021, 12:17 PM | اسپورٹس |

پونے ، 24؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے تھے لیکن انگلینڈ ٹیم 251 پر ہی آؤٹ ہوگئی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلش ٹیم کی شروعات بہت شاندار رہی اور اس کے سلامی بلے باز جیسن رائے اور جانی بیئرسٹو نے پہلے وکٹ کے لیے 135 رنوں کی پارٹنرشپ کی لیکن اس دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد دیگر کوئی بھی بلے باز کریز پر زیادہ دیر نہیں ٹک سکا۔

سلامی بلے باز بیئرسٹو اور جیسبن رائے نے انتہائی تیز رفتاری سے رنز بٹورے اور محض 14.2 اوورز میں 135 رنز بنا کر ٹیم کو بہترین شروعات دلائی لیکن دیگر بلے بازوں کا ساتھ نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

جانی بیئرسٹو نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اور میدان کے چاروں جانب شاٹس لگائے لیکن بدقسمتی سے وہ اپنی سنچری کے محروم رہ گئے اور 94 رنز کے ذاتی اسکور پر شاردُل ٹھاکُر کی گیند پر کُلدیپ یادو کو کیچ تھما بیٹھے۔

اس کے علاوہ جیسن رائے نے 35 گیندوں میں 46 رنز، معین علی نے 37 گیندوں میں 30 رنز اور کپتان ایون مورگن نے 22 رنوں کی اننگ کھیلی۔

ہندوستان کی جانب سے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیلنے والے تیز گیند باز پرسِدھ کرشنا سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاردُل ٹھاکر نے تین، بھونیشور کمار نے دو اور کرونال پانڈیا نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میںہندوستان نے شکھر دھون، وراٹ کوہلی، کرونال پانڈیا اور کے ایل راہل کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کاہندوستان کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ ہندوستان کی جانب سے روہت شرما اور شکھر دھون کی اننگ کا آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 64 رنوں کی پارٹنرشپ کی تھی۔

تیزی سے رن بنانے کے چکر میں روہت شرما بین اسٹوکس کا شکار بنے۔ انہوں نے 42 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کریز پر آئے اور دھون سے ساتھ مل کر 105 رنوں کی پارٹنرشپ کی تھی۔

وراٹ کوہلی نے 60 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے جبکہ دھون بدقسمتی سے سنچری مکمل نہیں کر سکے اور 98 رن پر انگلش کپتان ایون موگن کو کیچ تھما بیٹھے۔ دھون نے 106 گیندوں میں 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 98 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

اس کے بعد شریس ایر اور ہاردک پانڈیا جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے بالترتیب 6 اور ایک رنز بنائے لیکن مڈل آرڈر میں کے ایل راہل اور کرونال پانڈیا نے اسکور آگے بڑھایا۔ ان دونوں بلے بازوں کے مابین 112 رنوں کی بہترین پارٹنرشپ ہوئی تھی۔

کے ایل راہل نے 43 گیندوں میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 62 رنز بنائے جبکہ کرونال پانڈیا نے محض 31 گیندوں میں 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 58 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیلی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس سب سے کامیاب گیندباز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مارک ووڈ کے حصے میں دو وکٹیں آئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...