ہندوستان کی ایشیاء کپ میں تیسری فتح، بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2018, 12:11 PM | اسپورٹس |

دبئی، 22؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان نے ایشیاء کپ کے دوسرے مرحلے میں بنگلہ دیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری فتح سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روہت شرما نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو تمیم اقبال سے محروم اوپننگ جوڑی 15 رنز پر ہی ٹوٹ گئی جب لٹن داس 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد دوسرے اوپنر ناظم الحسین شانتو بھی 7 رنز بنا کر 16 کے مجموعی اسکور پر بمراہ کی وکٹ بن گئے۔

بنگلہ دیش کے تجربہ آل راؤنڈر شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی جوڑی بھی دیر پا ثابت نہ ہوسکی تاہم اسکور کو 42 رنز تک پہنچایا اور شکیب 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد متھن بھی صرف 9 رنز کا اضافہ کرسکے جبکہ 65 کے اسکور پر 21 رنز بنانے والے مشفق الرحیم بھی ہمت بھی جواب دے گئی۔

محمود اللہ نے ذمہ داری نبھانے کی مقدور کوشش کی اور اسکور کو 101 رنز تک پہنچا کر آؤٹ ہوئے تو انہوں نے 25 رنز بنائے تھے اسی کے ساتھ ان کے ساتھی بلےباز مصدق حسین بھی 101 رنز پر آؤٹ ہوئے تو بنگلہ دیش کی ٹیم شدید مشکلات میں گھر چکی تھی۔ مہدی حسن میراز نے کپتان مشرفی مرتضیٰ کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ میں ٹیم کو کچھ سنبھالا اور اسکور کو 167 رنز تک پہنچا دیا۔ مشرفی مرتضیٰ 26 اور مہدی حسن میراز 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز مستفیض الرحمٰن تھے جنہوں نے 3 رنز کا اضافہ کیا۔

ہندوستان کے جڈیجا نے 4، کمار اور بمراہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

مضبوط ہندوستانی ٹیم نے آسان ہدف کا تعاقب بھی پراعتماد انداز میں کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں کپتان روہیت شرما اور شیکھر دھون نے 61 رنز بنا کر جیت کی بنیاد رکھی۔ شیکھر دھون 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد شرما اور رائیدو نے اسکور کو 106 تک پہنچایا جس میں رائیدو کا حصہ صرف 13 رنز تھا جنہیں روبیل حسین نے آؤٹ کیا۔ سابق کپتان مہندرا دھونی نے 33 رنز بنا کر روہیت شرما کے ساتھ مل کر ٹیم کو ہدف کے قریب تک پہنچایا اور 170 کے اسکور پر مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر ہمت ہار گئے تاہم روہیت شرما نے ٹیم کو جیتوا دیا۔ ہندوستاننے مطلوبہ ہدف 37 ویں اوور کی دوسری گیند میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل فائنل میں چنئی نے دی کولکاتا نائٹ رائڈرس کو شکست، چنئی بنا چوتھی مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری کے ساتھ روبن اتھپا کے (31) اور معین علی کے (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز کے نتیجے میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو  27 رنوں سے شکست دے دی اور چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ 

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...

چنئی نے ریکارڈ بنایا، نویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی، دہلی کو دی شکست

دبئی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ مقابلہ میں چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے دہلی کیپیٹلس کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ۔ سی ایس کے کپتان دھونی نے ایک شاندار پاری کھیلتے ہوئے چھہ گیندوں میں 18 رن بنائے اور آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔رابن اتھپا اور رتو راج ...