بھٹکل میں کووڈ ٹیکہ کی مانگ میں اضافہ : بیداری کے بعد عوام کا رخ اسپتال کی طرف

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd May 2021, 6:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:2؍ مئی (ایس اؤ نیوز) کورونا سے لڑنے کی قوت بخشنے والے کووڈ انجکشن کی مانگ  دن بدن بڑھتی جارہی ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ حالات یوں ہی جاری رہے تو اگلے کچھ دنوں کے اندر ہی انجکشن ختم ہوسکتا ہے اور  انجکشن کی قلت ہوسکتی ہے۔

شہر میں جب   45اور60برس سے زائد عمروالوں کو یہ انجکشن دئیے جانے  کی مہم شروع کی گئی تھی  تو بہت کم لوگ انجکشن لگوارہے تھے ۔ اب اپریل ختم ہونے تک انجکشن لینے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

ابتدا میں لوگ  انجکشن لگوانے میں پش و پیش سے کام لے رہے تھے اور حالات سے تعلقہ انتظامیہ کے افسران بھی  کافی پریشان  تھے  کیونکہ پورے اترکنڑا ضلع میں بھٹکل انجکشن لگوانے کے معاملے میں بالکل آخری نمبر پر تھا۔ اب جب کہ کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری  ہے ،  متاثرین اور اموات میں اضافہ ہونے کے بعد کووڈ کا ٹیکہ  لینے میں  عوام آگے آرہے ہیں  اور اعتماد کی فضا پیدا ہورہی ہے۔ اس تعلق سے بھٹکل کے ذمہ داران کا خود پہل کرکے ٹیکہ لگوانا بھی لوگوں کے دلوں میں بیٹھے خدشات کو دور کرنے میں کارآمد ثابت ہوئے ہیں

تعلقہ استپال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے بتایا کہ   کووڈ ٹیکہ  کے متعلق ہر طبقے کے شکوک و شبہات کودور کرنا ہمارے لئے لئے ایک چیلنج بن گیا تھا۔ اس موقع پر ہم نے سبھی طبقات کے لیڈران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے انجکشن کے متعلق مفصل جانکاری دی اور خود ذمہ داران کو انجکشن لگوانے میں پہل کرنےکی اپیل کی۔ جب ذمہ داران یکے بعد دیگرے انجکشن لگوانے لگے اور انہیں کوئی سائڈ افکٹ نہیں نظر آیا تو عوام آہستہ آہستہ انجکشن کے لئے سرکاری اسپتال سمیت سنٹروں کی طرف رُخ کرنے لگے۔   انہوں نے بتایا کہ تعلقہ کے 12مقامات پر انجکشن لگوانے کے سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ انجکشن لینے کے بعد چند ایک لوگوں کو معمول بخار آتا ہے اس کے سوا کوئی سائڈ افکٹ نہیں  ہے ۔ ابھی تک 45سال سے زائد عمر والے 4256افراد۔ 60سے زائد عمر والے 5770اور 1060کورونا وارئیرس سمیت کل 11086لوگوں نے کووڈ انجکشن لگوایا ہے۔

یومیہ 15-20آکسیجن سلینڈرچاہئے:بھٹکل تعلقہ اسپتال میں عام دنوں میں یومیہ کم سے کم 10آکسیجن سلینڈر استعمال ہوتے ہیں۔ لیکن جب سے کووڈ کی دوسری لہر کی شروعات ہوئی ہے  آکسیجن کے استعمال میں اضافہ ہواہے۔ ہر دن کم سے کم 15-20آکسیجن سلینڈراستعمال ہورہے ہیں۔ کنداپور سے بروقت آکسیجن سلینڈروں کی سپلائی ہورہی ہے۔ ڈاکٹر سویتا کامتھ نے بتایا کہ  کووڈ کے متاثرین میں اضافہ ہونےپر بھی  بھٹکل میں اکسیجن کی کمی نہیں ہوگی کیونکہ یہاں  وافر مقدار میں اکسیجن  کی سپلائی ہورہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔