بھٹکل ساگر روڈ پر ڈاکٹر سویتا کے ہاتھوں فزیو تھیراپی سینٹر کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd February 2024, 5:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  22 / فروری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ ہاسپٹل کی میڈیکل آفیسر اور ٹی ایچ او ڈاکٹر سویتا کامت کے ہاتھوں ساگر روڈ پر گرو سدھیندرا کالج کے قریب 'وائٹل الائن فزیو تھیراپی' سینٹر کا افتتاح  عمل میں آیا ۔

    اس موقع پر بولتے ہوئے ڈاکٹر سویتا کامت نے کہا کہ یہ فیزیو تھیراپی سینٹر مریضوں کے لئے ایک  تحفہ کی طرح ہے ۔ عمل جراحی کے بعد، حادثات کی وجہ سے یا پھر فالج اور لقوہ کی وجہ سے معذور ہونے والے اعضاء کو درست کرنے میں فیزیو تھیراپی کا اہم ترین رول ہوتا ہے ۔ اس لئے اس فیزیو تھیراپی سینٹر سے بہت سارے لوگوں کے لئے سہولت ہوگی ۔ 

    مہمان خصوصی کے طور پر موجود ڈاکٹر لکشمیش نائک نے بھی فیزیو تھیراپی کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ اس کے علاوہ بھاسکر نائک کائکینی، سوشیل ورکر نریندرا نائیک، صحافی رادھا کرشنا بھٹ، سوشیل ورکر نذیر قاسمجی وغیرہ نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے ۔ 

    اس موقع پر وائٹل الائن فیزیو تھیراپی کے ڈاکٹر دھنیا پربھو نے فیزیو تھیراپی اور اس مرکز میں دستیاب مختلف مشینوں  کے تعلق سے تفصیلی معلومات پیش کیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔