رائچور 11 / دسمبر (ایس او نیوز) رائچور ضلع کے مانوی میں ہاسٹل میں کھانا کھانے کے بعد 14 طالبات کی طبعیت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ دوپہر کے وقت طالبات نے ہاسٹل میں بنا ہوا پلاو کھایا تھا ۔ اس کے بعد کچھ طالبات کو قئے اور دست کی شکایت پیدا ہوئی ۔ اپنے ساتھی طالبات کی طبعیت خراب ہوتے دیکھ کر دوسری طالبات بھی خوف زدہ ہوگئیں ۔
اس دوران ہاسٹل میں طالبات کے بیمار ہوجانے کی خبر ملنے کے بعد بھی وارڈن پاروتی نے ہاسٹل میں پہنچ کر طالبات کی خبرگیری نہیں کی جس کی وجہ سے ان کے خلاف طالبات نے برہمی کا اظہار کیا ۔