بھٹکل تعلقہ الویکوڑی میں غیر قانونی ریت ضبط کرنےمیں افسران پر پس و پیش کا الزام : اندھیرے میں ذخیرہ کردہ ریت دوسری جگہ منتقل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th July 2019, 8:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :14؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) تعلقہ میں جاری غیر قانونی ریت سپلائی میں افسران بھی ملوث ہونے کے تعلق سے عوام شبہ جتارہے ہیں۔شرالی کے الویکوڑی  برج کے قریب والے نالے کنارے پر ذخیرہ کردہ سبھی ریت کے تھیلوں کو 2-3دن کی مدت میں رات کے اوقات کسی دوسری جگہ منتقل کئے جانے کا پتہ چلا ہے۔

موسم باراں میں ریت سپلائی کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں دیکھی گئی ،سیپیوں کو نکالنے کے بہانے پانی میں اتر کر تھیلوں میں ریت بھر کر کنارے  جمع کیاجاتاہے۔ ریت ذخیرہ اندوزی اور افسران کے چھاپے ماری کے متعلق نگرانی اور اطلاع پہنچانے کے لئے سکیورٹی گارڈس لگائے جانے کی اطلاعات گردش میں ہیں۔ ساحل آن لائن نے ایک ہفتہ پہلے 6جولائی کو بھٹکل تعلقہ میں جاری غیر قانونی ریت سپلائی کے متعلق رپورٹ شائع کی توافسران بیدار ہوکر ریت سپلائی روک دی گئی تھی۔

مقامی عوام کا کہنا ہے کہ اخبارات میں رپورٹ شائع ہونے کے بعد تحصیل افسران جائے وقوع پہنچ کر معائنہ بھی کیا تھا مگر وہاں ذخیرہ کردہ ریت کے تھیلوں کو ضبط کرنے کی کارروائی انجام نہیں دئیے جانے کے متعلق عوام نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ افسران کی غفلت سے ملی مہلت سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے ریت لٹیروں نے ریت کے تھیلوں کو وہاں سے دوسری جگہ منتقل کرنےمیں کامیاب ہوئے ہیں۔ عوام نے زور دے کہا کہ یہاں جو ریت سپلائی ہورہی ہے یہ ایک بہت بڑا جال ہے ، جس میں افسران بھی ملوث ہونے  سے غیر قانونی ریت سپلائی کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، اب فی الحال عارضی طورپر ریت سپلائی کوبند کیاگیا ہے۔ جب عوام کی توجہ بٹ جائے گی اور کہیں دھیان چلا جائے گاتو پھر اپنی کارستانی انجام دینے کا الزام لگایا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...