سری لنکا کرکٹ بورڈ کی کرپشن اور میچ فکسنگ کے خلاف کارروائی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2017, 10:41 PM | اسپورٹس |

کولمبو ،25؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام قومی کھلاڑیوں اور اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ سابق کھلاڑیوں کی جانب سے کرپشن اورمیچ فکسنگ الزامامت کے بعد انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی جانب سے شروع کی گئی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں۔سری لنکاکے سابق بالر اور سلیکٹر وکرماسنگھے نے گزشتہ ہفتے ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میچ کے غیر فطری اتارچڑھاؤاور کھلاڑیوں کی سلیکشن پر تشویش کااظہارکیاتھااورٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمے دار سری لنکا کرکٹ بورڈکوقراردیاتھا۔اس کے بعد کنٹریکٹ یافتہ قومی ٹیم کے40 کھلاڑیوں نے سری لنکا کرکٹ بورڈ سے ان الزامات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جس پر آئی سی سی نے ہفتے کو معاملے کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

پہلا عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ بننے اتریں گی ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں، فائنل کل سے

ہندوستان اور نیوزی لینڈ جمعہ سے یہاں شروع پہلے عالمی ٹسٹ چیمپئن فائنل میں ٹسٹ کرکٹ کا بادشاہ بننے کے ارادے سے اتریں گے اس فائنل کے ساتھ عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ کے دو سال کے سلسلے کا خاتمہ ہوجائے گا جسے ٹسٹ کرکٹ کو نئی زندگی دینے کے مقصد کے ساتھ 2019 میں شروع کیا گیا تھا،

شکیب الحسن کو ملی ’بدتمیزی‘ کی سزا، 3 میچوں کے لیے لگی کھیلنے پر پابندی

بنگلہ دیش کے مشہور آل راؤنڈر شکیب الحسن نے گزشتہ دنوں کرکٹ کے میدان پر بدتمیزی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف اس کھیل کو شرمسار کیا بلکہ اپنے ملک کی شرمندگی کا بھی سبب بنے۔ شکیب کی اس بدتمیزی کے لیے انھیں سزا دیے جانے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ تین میچوں میں ...

اے بی ڈی ویلیئرز کسی کھلاڑی کی جگہ چھیننا نہیں چاہتے: مارک باؤچر

 سابق وکٹ کیپر اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر کو لگتا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس نہ آنے کی اپنی وجوہات ہیں۔ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز ہر ماحول میں جان ڈالنے والی شخصیت ہیں، میں ان کے ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کے ...