کاروار: ہوراٹا ویدیکے کا فوریسٹ آفسر پرالزام؛ قبضہ داروں کی ہٹانے کی جھوٹی رپورٹ سرکار کو بھیجی گئی ہے، ڈی سی کو دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd May 2019, 6:01 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 3/مئی (ایس او نیوز) جنگلاتی زمین پر قبضہ داروں کے حقوق کے جدوجہد کرنے والی ضلعی کمیٹی  نے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ پر الزام لگایا ہے کہ اس آفیسر کی طرف سے حکومت کو جھوٹی رپورٹس بھیجی جارہی ہیں کہ ضلع کے مختلف علاقوں سے جنگلاتی زمین پر قبضہ کرنے والوں کو  وہاں سے ہٹادیاگیا ہے اور متعلقہ زمین واپس سرکاری قبضے میں لی گئی ہے۔

 ہوراٹا ویدیکے کے صدر ایڈوکیٹ رویندرانائک کی قیادت میں وفدکی جانب سے ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو دئے گئے میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے آفیسر نے سرکار کو جو رپورٹ بھیجی ہے اس کے مطابق سرسی، یلاپور، ہلیال، کاروار، ڈانڈیلی وغیرہ سے جملہ 5621 خاندانوں کو جنگلاتی زمین کے قبضے سے بے دخل کردیا گیا ہے اور 3159.35 ہیکٹر جنگلاتی زمین سرکاری قبضے میں واپس لی گئی ہے۔ہوراٹا ویدیکے کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ بے بنیاد اور حکومت کو گمراہ کرنے والی ہے۔ جنگلاتی زمین پر سے قبضہ ہٹانا ہے تو اس کے لئے قانونی تقاضے پورے کرنا اور اسی کے مطابق کارروائی کرنا ضروری ہے۔ لیکن اس طرح کی کارروائی کیے بغیر حکومت کو چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ کی طرف سے جھوٹی رپورٹ بھیجنا اس مسئلے کو مزید پیچیدہ بنانے جیسا ہے۔

 میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اس معاملے میں مداخلت کریں اور محکمہ جنگلات کے ایک اعلیٰ آفیسر کی طرف سے اس طرح کی جھوٹی رپورٹ حکومت کو بھیجنے کے تعلق سے پوری طرح تحقیقات کریں۔اور خاطی افسران کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کریں۔

 ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے انہیں میمورنڈم دینے والے وفد میں ہوراٹا ویدیکے کے ضلع کنوینر ابراہیم نبی صاب، دیوراج ڈی گونڈا، کمٹہ کمیٹی کے صدر منجو ناتھ مراٹھی، یلاپور کے بھیمسو والمیکی، تَمّا مراٹھی، ولسن کاروار، روہیداس وئیگنکر، نارائن مراٹھی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...