ہوناور: لیبر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مزدوروں کو فراہم کردہ راشن کٹس پر ایم ایل اے کی تصویر۔ عوام نے جتایا اعتراض

Source: S.O. News Service | Published on 18th May 2020, 1:36 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور،18؍مئی (ایس او نیوز) کنڑا اخبار میں شائع ایک خبر کے مطابق ریاستی حکومت کے لیبر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مزدوروں کے لئے راشن کٹس فراہم کیے گئے تھے، لیکن ان کٹس پر تقسیم کے وقت رکن اسمبلی سنیل نائک کی تصویر چسپاں کیے جانے پر عوام کی طرف سے اعتراض جتایا جارہا ہے۔ 

 بتایا جاتا ہے کہ لیبر ڈپارٹمنٹ اور ضلع انچارج وزیرشیورام ہیباراور وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کی طرف سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکل میں پھنسے ہوئے مزدوروں کے لئے راشن کٹس فراہم کیے تھے۔ ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں کے لئے یہ انتظام کیا گیا تھا۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے لئے 3ہزار اور کمٹہ اسمبلی حلقے کے لئے 4ہزار کٹس فراہم کیے گئے تھے۔

تعجب کی بات:حکومت کی عوامی اسکیموں کے تحت لوگوں میں تقسیم کی جانے والی اشیاء پر ریاستی وزیر اعلیٰ اور متعلقہ محکمہ کے وزیر کی تصویر چسپاں کرنا عام بات ہے۔  لیکن لیبر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے اب کی بار جو کٹس تقسیم کیے گئے اس پر وزیراعلیٰ یا لیبر ڈپارٹمنٹ کے وزیر کی تصویر موجود نہیں تھی۔ مگر عوام کو تعجب اس با ت پر ہوا کہ بھٹکل اسمبلی حلقے میں جو کٹس تقسیم کی گئیں اس پر لیبر ڈپارٹمنٹ کے اسٹیکر کے ساتھ وزیرا علیٰ ایڈی یورپا اور مقامی ایم ایل اے سنیل نائک کی تصویر چسپاں تھی۔

اس سے بھی بڑی حیران کن بات یہ سننے میں آئی ہے کہ لیبر ڈپارٹمنٹ کا عطیہ ہونے کے باوجود یہاں پر کٹس تقسیم کیے جانے کی بات مقامی یا ضلع لیبر  ڈپارٹمنٹ کے علم میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی کسی افسر کو اس موقع پر وہاں حاضر رہنے کے لئے بلایا گیا۔

مزدور یونین صدر کا اعتراض:مزدوروں کی یونین(سی آئی ٹی یو) کے ضلع صدر تلک جی گوڈا نے اپنا اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی نے فوٹوگرافروں اور شامیانہ مزدوروں کو کٹس تقسیم کیے اس پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن تعمیراتی مزدور اور قلی کا کام کرنے والے مزدور بھی اتنی ہی مشکلوں سے گزر رہے ہیں۔ ان کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اعتراض اس بات پر بھی ہے کہ سرکاری امداد کی تقسیم کے لئے ایم ایل اے نے اپنے کارکنان کو استعمال کیا ہے اور انہی کی طرف سے نشاندہی کیے گئے افراد کو امداد دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری امداد کو ایم ایل اے کی طرف سے اپنی عمارت میں ذخیرہ کرکے رکھا جاتا ہے، جو انتہائی قابل اعتراض بات ہے۔ 

ضلع انچارج وزیر کی صفائی:لیبر ڈپارٹمنٹ اور ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار نے صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ رکن اسمبلی کی طرف سے لیبر ڈپارٹمنٹ کی کٹس پر اپنی تصویرچسپاں کرنا مناسب بات نہیں ہے۔ جیسے ہی یہ بات میرے علم میں آئی، میں نے انہیں ایسی حرکت کرنے سے منع کردیا ہے۔

    کنڑا اخبار کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جب بھٹکل رکن اسمبلی سے تبصرہ کے لئے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...