ہوناور : غیرقانونی طور پر پٹاخے تیار کرنے والے تین گھروں پر پولیس نے مارا چھاپہ

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2022, 11:12 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور، 27؍ستمبر (ایس او نیوز)  ہوناور تعلقہ کے کرکی کے پاس گھروں کے اندر غیرقانونی طور پر پٹاخے تیار کرنے کی مصدقہ اطلاع پر پولیس نے تین گھروں پر چھاپہ مارا ۔
    
پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر انسانی جانوں کے لئے نقصان پہنچنے کے انداز میں پٹاخے تیار کیے جا رہے تھے ۔ دسہرہ اور دیپاولی کے تہواروں میں فروخت کرنے کے لئے پٹاخے تیار کیے جارہے تھے اور اس کے لئے استعمال ہونے والا گندھک کا سفوف اور دوسری اشیاء کے علاوہ تیار شدہ پٹاخے وغیرہ مذکورہ مکانات میں جمع کرکے رکھے گئے تھے ۔ 
    
پولیس نے قاسم حسین  صاب ، اسماعیل یوسف صاب اور امینہ بی حسن صاب پر کیس درج کرتے ہوئے پٹاخوں کے لئے استعمال کی جانے والی اشیاء ضبط کرلی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...