بھٹکل قومی شاہراہ کے متاثرین کو یکساں معاوضہ  اور ساحل سمندر مکینوں کو زمین حق اسناد تقسیم کرنے سرمائی اجلاس میں  رکن اسمبلی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th December 2018, 8:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13؍ڈسمبر (ایس او نیوز)قومی شاہراہ کی توسیع کے لئے اپنی زمینات، دکانیں، عمارات ، باغات کھونےو الوں کو ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے جو معاوضہ دیا گیا ہے وہ غیر سائنٹفک ہے ۔ اس کے بجائے ان تمام کو یکساں معاوضہ دینے کے لئے اقدام اٹھانے کے متعلق بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے ودھان سبھا میں مانگ کی ہے۔

سرمائی اجلاس کے بغیر نشان والے 149سوال نمبر پر ودھان سبھا حلقہ کے حدود میں توسیع کی جارہی قومی شاہراہ کے  لئے زمین حصولیابی کے متاثرین کو مناسب اور یکسان معاوضہ دینے کا تحریری مطالبہ کیاگیا ہے۔

ریاستی کابینہ کے آب پاشی وزیر ایچ ڈی ریونا نے تحریری جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی طرف سے حصول کی گئی زمین اور گھروں کو قومی شاہراہ قانون 1956کے مطابق فوری طورپر معاوضہ اداکیا جاتاہے۔ حکومت کی طرف سے نامزد مصدقہ سروئیر آفیسرا ن کی طرف گھر، کمپاؤنڈ وغیرہ کا سروے کرکے متعلقہ عمارات کو مناسب معاوضہ دیا جاتاہے۔ متعلقہ دیہات، گاؤں کے رجسٹرڈ اعداد و شمارات کے مطابق قانون کے مطابق زرعی زمینات،باغات وغیرہ کو مرکزی حکومت کے قومی شاہراہ وزارت اور ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے معاوضہ ادا کرنےکی بات کہی۔

اسی طرح بھٹکل ہوناور سمندر ی ساحل پر قدیم زمانے سے محکمہ بندرگاہ کی زمین پر قدیم زمانےسے رہائش پذیر باشندوں کو زمین حق کے اسناد تقسیم کئے جانے کے متعلق ودھان سبھا میں  رکن اسمبلی سنیل نائک نےحکومت پر زور دیا۔

سرمائی اجلاس کے تیسرے دن اہم سوال اٹھاتے ہوئے رکن اسمبلی نے بلدیہ ، بندرگاہ کے وزیر بال چندر جارکی ہولی سے مطالبہ کیا۔ رکن اسمبلی نے کہاکہ گزشتہ سینکڑوں برسوں سے ہوناور کے کاسرکوڈ سے بھٹکل کے گورٹے تک کے ساحل سمندر محکمہ بندرگاہ کی زمین پر گھر، دکان،کھیت ، باغ وغیرہ کے لئے متعلقہ زمین کا استعمال کرتےہوئے زندگی گزار رہے ہیں۔ اس سے قبل والی تمام حکومتوں سے احتجاج کے ذریعے زمینات کے لئے سند کی مانگ کی گئی تھی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انسانی نظریہ سے مستقبل میں مشکل حالات سے بچانے کے لئے ان غریب ماہی گیروں اور کسانوں کو ان کے متعلق زمینات کی اسناد مہیا کرنے کے لئے اقدام کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔