ہلیال : ایس ایل گھوٹنیکر پر جعلی دستاویزات پیش کرکے 40لاکھ روپیوں کا قرضہ لینے کا الزام : پولس تھانے میں شکایت درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th March 2023, 12:20 PM | ساحلی خبریں |

ہلیال:27؍ مارچ (ایس اؤ نیوز ) سابق رکن پریشد ایس ایل گھوٹنیکر پر  جعلی دستاویزات تیارکرکے 40لاکھ روپئے کا قرضہ لے کر اپنے نجی اکاؤنٹ میں  جمع کرنےکا  الزام عائد کرتےہوئے ہلیال پولس تھانے میں شکایت درج کی گئی ہے۔ چھترپتی شیواجی ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر رائینا ایس ارسینگیری نے 24مارچ کو ایس ایل گھوٹنیکر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

سابق ودھان پریشد کے رکن ایس ایل گھوٹنیکر جنہوں نے کانگریس کا ہاتھ چھوڑ کر  جے ڈی ایس میں شامل ہوئے ہیں، اور اگلے  ودھان سبھا انتخابات میں جے ڈی ایس کے امیدوار کی  ٹکٹ پر انتخابات لڑنے کے امکانات ہیں، مگر ایسا لگتا ہے کہ پرانے معاملات کو کھود کر ان کو گھیرنے کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ وہ انتخابات میں پوری طرح سرگرمی نہ دکھا سکیں۔ بتایاجارہاہے کہ 2015میں ایس ایل گھوٹنیکرنے شری چھترپتی شیواجی ایجوکیشن ٹرسٹ کے نام پر ہلیال کی شری چھترپتی شیواجی ملٹی پرپز سہکاری سنگھ سے40لاکھ روپیوں کا قرضہ لیا تھا۔ منظوری کے بعد پوری رقم اپنے نجی کھاتےمیں منتقل کرانے کی بات شکایت میں کہی گئی ہے۔

شکایت میں کہاگیا ہے کہ ایس ایل گھوٹنیکر نے ہلیال سب رجسٹرار آفس میں جعلی دستاویزات اور جعلی سیل تیارکرکے دستخط  کئے ۔ پھر انہی جعلی دستاویزات کی بنیاد پر سنگھا سے 40لاکھ روپیوں کا قرضہ لیا۔اور قرضہ کےلئے بطور ضمانت شری چھترپتی شیواجی ایجوکیشنل ٹرسٹ کےجعلی  دستاویزات بطور ضمانت رکھے۔ قرضہ کی رقم کو اپنے لئے استعمال کرنےکا رائینا نے الزام لگایا ہے۔ مقامی پولس تھانے کے افسران نےشکایت درج کرلی ہے اور جانچ جاری ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔