کاروار میں کانٹراکٹر سنگھا کاسمندر میں اترکر ادھ ننگا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd February 2021, 7:56 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:23؍فروری (ایس اؤ نیوز)رشوت خوری  اور بدعنوانی کاخاتمہ سمیت مختلف مطالبات کو لےکر تعلقہ رجسٹرڈ کانٹراکٹر سنگھا کی طرف سے منگل کو  کاروار کے ٹیگور بیچ پر سمندر میں اُتر کر ادھ ننگے احتجاجی ریلی کا اہتمام کیاگیا ۔  جس میں کانٹراکٹروں کے لئے تحفظ فراہم کرنے کی بھی  مانگ  کی گئی۔

شہر کے متراسماج میدان سے نکلی ادھ ننگے احتجا جیوں کی  ریلی گرین اسٹریٹ سے ہوتے ہوئے قومی شاہراہ پر پہنچی۔ اس کے بعد سمندر میں کمر تک اترکر پانی میں ہی کھڑے رہتے نعرے بازی کی پھر ڈی سی دفتر کے قریب جمع ہوکر حکومت کو اپنے مطالبات پر مشتمل میمورنڈم پیش کیا۔

اس موقع پر سنگھا کے صدر مادھونایک نے کہاکہ ٹینڈر کے ذریعے حاصل کئے گئے کاموں کو پورا کرنے میں کانٹراکٹروں کا پسینہ نکل رہاہے، کام کے لئے قرضہ لینا پڑرہاہے۔ لیکن  کام کے بعد رقم لینے کے لئے محکمہ معیشت کے افسران کو رشوت دینا پڑتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے ضمانت میں غیرسائنٹفک طورپر اضافہ کیاہے، انہوں نے اسے  کم کرنے اور پہلے سے طئے شدہ رقم کو ہی باقی رکھنے کا مطالبہ کیا۔ تعمیری اشیاء جیسے مٹی ، ریت، جھلی ، پتھر ، ایم سیانڈوغیرہ کی سپلائی کےلئے فوری طورپر منظوری دینے سمیت انجنئیروں کے خالی عہدوں کوپُر کرنے کی بھی  مانگ کی۔

مادھونایک نے دوتین کامو ں کو ملا کر ’پیاکیج ٹینڈر‘ دینےکی سخت مخالفت کی اور حکومت کی طرف سے متعلقہ روایت کو روکنےکی با ت کرتے ہوئے  دیگر کانٹراکٹروں کو مشکلات  پیش آنے کی بات کہی۔ اسی طرح  انہوں نے کہا کہ حکومت 2کروڑ روپیوں کی لاگت سے ہونے والی تعمیری کاموں کو ٹینڈر بلائے بغیر بنیادی سہولیات ترقی نگم کے تحت راست طورپر نافذ کرنے اور قانون میں ترمیم کرنےکی تیاری میں ہے۔ یہ ترمیم ہمیں قبول نہیں ہے۔ اس موقع پر سنگھا کے نائب صدر سنتوش سئیل، سکریٹری انیل کمار ، سومیت اسنوٹیکرسمیت کئی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...