حج 2023 : مختلف ممالک سے 11 لاکھ عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے ، مسجد حرام میں حاجیوں کی آسانی کیلئے 15زبانوں میں خدمات کی فراہمی

Source: S.O. News Service | Published on 19th June 2023, 12:11 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

مکہ،مدینہ،19/جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)دنیا کے مختلف ممالک سے اب تک 11 لاکھ سے زیادہ عازمین حج کی ادائیگی کیلئے ہوائی، زمینی اور سمندری راستوں سے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں -ادھر مسجد حرام میں عازمین حج کی آسانی کیلئے 15 زبانوں میں خدمات فراہم کی جا رہی ہیں - مسجدحرام میں خواتین کیلئے زبانوں اور ترجمہ کے اسسٹنٹ انڈر سکریٹری دلال فلاتہ نے کہا ہے کہ حجاج کرام کی میزبانی کیلئے 15 زبانوں میں ماہر رضاکارانہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں -

انہوں نے سعودی چینل کے ساتھ انٹرویو میں مزید کہا کہ، یہ خواتین کے اندرونی مصلیٰ اور بیرونی سہولیات کی تیاری کیلئے کی جانے والی کوششوں میں شامل ہے، تاکہ عبادت کیلئے آنے والی خواتین کو مکمل رہنمائی اور آسانی فراہم کی جائے-سعودی وزارت حج وعمرہ کے سکریٹری محمد البیجاوی نے کہا ہے کہ مختلف ممالک سے اب تک11لاکھ سے زیادہ عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں -

وزارت حج وعمرہ کے سکریٹری نے مزید کہا کہ بری، بحری اور فضائی راستوں سے عازمین کی آمد کا سلسلہ ابھی جاری ہے-سعودی پریس ایجنسی(ایس پی اے)نے سعودی حج اور سیاحتی کمیٹی کی جانب سے جاری اعدادوشمار سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں تفصیلات بتائی گئی ہیں کہ ہفتہ کے روز حج پروازوں کے ذریعے کل 29,090 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں جن میں سے 25,962 عازمین کرام مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے ہیں -

اعدادوشمار کی جاری اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز 556,953 عازمین مقدس مقامات کی زیارت کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے جب کہ مدینہ منورہ میں مقیم عازمین کی تعداد 161,021 ہوگئی ہے- انہوں نے مزید کہا کہ مدینہ منورہ میں رہائش کی گنجائش 54 فیصد تھی جب کہ 32,631عازمین نے یہاں طبی خدمات سے استفادہ بھی کیا-

واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں حکام مناسک حج کی ادائیگی کیلئے عازمین کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے24گھنٹے خدمات سر انجام دے رہے ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔