بھٹکل: ہزار سال کی تکمیل پر 4 اور 5 جنوری کو ہوگا جماعت المسلمین بھٹکل کا عظیم الشان اجلاس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th November 2022, 7:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25 نومبر (ایس او نیوز) ہزار سال کی تکمیل پر   مورخہ 4  اور 5 جنوری 2023  کو جماعت المسلمین بھٹکل کا عظیم الشان اجلاس جامع مسجد بھٹکل کے بالمقابل میدان میں منعقد کیا جارہا ہے جس کے لئے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ اس بات کی جانکاری  اجلاس  کے کنوینر مولانا الیاس جاکٹی ندوی نے دی۔

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  مولانا الیاس ندوی نے بتایا کہ  دو روزہ اجلاس میں عوام الناس بالخصوص نئی نسل  کو جماعت کی خدمات، تاریخ اور منصوبوں کے  تعلق سے آگاہ  کیا جائے گا۔دو روزہ اجلاس میں مختلف پروگرامس ترتیب  دئے  گئے ہیں جس میں جماعت کی خدمات  کے اعتراف میں   ایک مشاعرہ اور جماعت کی تاریخ پر مشتمل  ایک  نمائش  سمیت ہزار سالہ سونئیر کی شکل میں  جماعت کی  تاریخ، اہمیت اور  خدمات وغیرہ کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔  اجلاس میں   جماعت کے لئے بے لوث خدمات انجام دینے والی  ممتاز شخصیات کا  تعارف پیش کرتے ہوئے اُن کی خدمات کو   اُجاگر کرنے کے لئے ایک سیمینار بھی ہوگا اور اہم شخصیات پر مقالے  پیش کرکے نئی نسل کو ان کی خدمات سے  آگاہ کرانے کے  ساتھ  جماعت کی خدمت کرنے والی باحیات شخصیات کی تہنیت بھی کی جائے گی۔ 

اسی طرح    برادران وطن  کو مدعو کرتے ہوئے جامع مسجد کا درشن کرانے کا بھی پروگرام ہوگا اور   اُن کے اندر اسلام  اور مقامی مسلمانوں کے تعلق سے پھیلی غلط فہمیوں  کو دور کرنے کی  کوشش کی جائے گی۔ اس پروگرام میں اُڈپی کے معروف سوامی  پیجاور مٹھ کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں عوام الناس بشمول  خواتین اور طلبہ و طالبات  کے لئے الگ الگ کوئیز مقابلے بھی  رکھے گئے ہیں، جبکہ بیرون بھٹکل یا بیرون ہند میں  رہائش پذیر لوگوں کے لئے آن لائن کوئیز مقابلہ  ہوگا۔ مولانا نے کہا کہ اس اہم اجلاس کے ذریعے بھٹکل کے تمام لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کی جائے گی اور تمام لوگوں کے تعاون سے اس اہم اجلاس کی کاروائی کو آگے بڑھایا جائےگا۔

اجلاس کے دوسرے دن بعد نماز عشاء اصلاح معاشرہ  پر جلسہ ہوگا ،  یہ اختتامی جلسہ بھٹکل   عیدگاہ میدان  میں منعقد ہوگا  جس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء  بورڈ  کے جنرل سکریٹری مولانا  خالد سیف اللہ رحمانی  اور  مولانا بلال  حسنی ندوی سمیت  دیگر علماء و عمائدین شریک ہونگے۔

پریس کانفرنس میں جماعت کے قاضی مولانا عبدالرب خطیبی ندوی، جماعت  کے صدر  جناب شفیع شابندری پٹیل ، جنرل سکریٹری مولانا محمد حسین جوکاکو  ندوی ،  اجلاس  کمیٹی  کے صدر جناب  محتشم عبدالرحمٰن جان اور  مولانا  عبدالعلیم خطیب ندوی   وغیرہ موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...