بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ میں گریجویشن ڈے کا انعقاد : طلبا کےدرمیان تقسیم کی گئیں اسناد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd June 2022, 8:46 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22؍ جون   (ایس اؤ نیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کا 19جون 2022بروز اتوار کالج کے ایس ایم یحییٰ میمورئیل پی جی بلاک میں گرایجویشن ڈے منایاگیا ۔

گریجویشن ڈےکے مہمان خصوصی ڈاکٹر پی ایس ائیتھال ، وائس چانسلر ، شری نواس یونیورسٹی منگلورو نے طلبا کو مبارکبادی پیش کرتےہوئےکہاکہ جس طرح آپ کی کالج ایک طرف بحر عرب اور دوسری طرف سہیادری گھاٹ کےدرمیان بہترین اور خوب صورت قدرتی مناظر پیش کرتےہوئے دلوں کو موہ لیتا ہے فرحت دے رہا ہے کہ اسی طرح آپ کو اپنی تعلیم کے ذریعے چیلنجس کو موقعوں میں منتقل کرکے سماج کےلئے بہترین خدمات انجام دینی ہیں۔ اس موقع پر ڈیجیٹل سلوشن ایچ سی ایل سافٹ وئیر بنگلورو کے ٹیک لیڈر ڈنِّی انتھونی پیٹر نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر قاضیا محمد مزمل نے جلسے کی صدارت کی ۔

گریجویشن ڈے کا آغاز 6سم کے متعلم حسین قاضیا کی تلاوت قرآن سےہوا۔ کالج پرنسپال ڈاکٹر مشتاق بھاوی کٹی نے استقبال کیا۔ اس کے بعد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کئے طلبا کی تہنیت کی گئی ۔ پروگرام کمیٹی کے چیرمن ڈاکٹر اننت مورتی شاستری نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ گریجویشن مکمل کئے طلبا کے درمیان گریجویشن سرٹی فیکٹ تقسیم کی گئیں۔ ڈاکٹر ٹی ایم پی راج کمار نے شکریہ کلمات ادا کئے۔کالج کے متعلم محمد تمیز، عبداللہ سبہیل اور حسن رکن الدین نےنظامت کے فرائض انجام دئیے ۔  قومی ترانے کے ساتھ جلسے کا اختتام ہوا۔ ڈائس پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری ، کالج سکریٹری محی الدین رکن الدین موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...