کاروار: سرکاری بس ملازمین کی ہڑتال: سزا کے طور پر عملہ کو ٹرانسفر کرنے کا شروع ہوا سلسلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th April 2021, 1:03 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 11/ اپریل (ایس او نیوز)گزشتہ پانچ چھ دن سے کرناٹکا روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین اپنے مطالبات پورے ہونے تک غیر معینہ مدت کی ہڑتال کر رکھی ہے اور حکومت کی طرف سے دی گئی  ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہورہے ہیں ، اس پر حکومت نے بھی اب تادیبی کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    موصولہ رپورٹ کے مطابق بطور سزا اب عملہ کو کارپوریشن کے مختلف شعبہ جات میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔ اب تک ٹریفک سے متعلقہ 153 اور ٹیکنیکل شعبہ سے 51 اسامیوں کا تبادلہ الگ الگ شعبہ جات میں کر دیا گیا ہے۔ اس میں سرسی، دھارواڑ زون  میں شامل ڈانڈیلی ڈپو سے تعلق رکھنے والے 120 ملازمین شامل ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...