گوکرن: ہوم کوارنٹین کیا گیا شخص بازار میں گھومتا نظر آنے پر عوام نے جتایا اعتراض 

Source: S.O. News Service | Published on 16th May 2020, 2:42 PM | ساحلی خبریں |

گوکرن 16/مئی (ایس او نیوز) گوکرن کے بازار میں جب ایک ایسا شخص گھومتا پھرتا نظر آیا جس کے ہاتھ پر ہوم کوارنٹین کا سیل لگا ہوا تھا تو عوام نے اس پر اعتراض جتاتے ہوئے متعلقہ افسران کے پاس اس کی شکایت کردی۔ 

بتایا جاتا ہے کہ شکایت موصول ہونے پر محکمہ صحت اور پولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور اس شخص سے پوچھ تاچھ کی جوکہ یہاں کے کاراسٹریٹ کا رہنے والا تھا۔ یہ شخص بیرون ضلع سے یہاں آیا تھا اور اس کے ہاتھ کوارنٹین کی سیل لگانے کے بعد اس کو عوامی مقامات سے دور رہنے کی تاکید کی گئی تھی۔معلوم ہوا ہے کہ جب افسران موقع پر پہنچ گئے تو متعلقہ شخص ان کے ساتھ بحث کرنے لگا کہ میں ڈی سی سے اجازت لے کر ہی بازار میں آیا ہوں۔ بیرون ضلع سے آنے والے جو لوگ صحت مندہیں ان کے لئے کوارنٹین میں نہ رکھے جانے کی ہدایت ریاستی حکومت کی طرف سے دی گئی ہے۔ ا س نے یہ بھی کہا کہ میں نے کمٹہ کے اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کرکے ان کو تفصیل سمجھادی ہے۔لیکن اب فون کرنے پروہ ریسیو نہیں کررہے ہیں۔اس وقت موقع پر موجود افسران نے اپنا بیان تحریری طور پر دینے کی مانگ کی اور پھر دوبارہ بازار میں غیر ضروری طور پرگھومنے پھرنے سے سختی کے ساتھ منع کردیا۔اس وقت وہاں پر موجود دوسرے کئی افراد بھی افسران کے ساتھ بحث و مباحثہ میں الجھ گئے۔

اس کارروائی میں گوکرن پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی نوین نائک، پرائمری ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جگدیش نائک اور ان کا عملہ، پی ڈی او ونئے کمار، سیکریٹری شریدھر بومکر، ولیج اکاونٹنٹ ریونسدپا وغیرہ نے حصہ لیا۔

اسی دورا ن ایک اور واقعے میں بھٹکل میں ملازمت کرنے والے ایک شخص کو بازار میں گھومتے دیکھ کر گوکرن کے محکمہ جاتی افسران نے دھر دبوچا۔ تفتیش کرنے پر اس شخص نے بتایا پچھلے چھ مہینے قبل بھٹکل کے ایک ہوٹل میں وہ ملازمت کررہا تھا۔ عوام کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے افسران نے احتیاطی تدبیر کے طو رپراس شخص کو لازمی ہوم کوارنٹین کے لئے بھیج دیا۔ 

ضلع انتظامیہ،محکمہ صحت اور پولیس کے بعض افسران کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ سرکار کی طرف سے روز ایک نئی جاری ہوتی ہے اور وہ سوشیل میڈیا پر عام ہوجاتی ہے، جس کے بعد عوام کو سمجھانے میں افسران کو بڑی دقت پیش آرہی ہے۔ ان بدلتے احکامات کی وجہ سے عوام افسرن سے الجھ پڑتے ہیں اور بحث ومباحثہ کرنے لگتے ہیں جس سے کورونا وباء کی روک تھام کرنے والے افسران کو اور عملے کے افراد پریشان ہوگئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...