کورونا ٹیکہ کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کل جمعہ کو ہوگا آن لائن زوم پروگرام؛ ڈاکٹرس اور علماء سمیت ماہرین کریں گے اظہار خیال؛ عوام الناس کو سوالات کرنے کا بھی ہوگا موقع

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th May 2021, 5:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6 مئی (ایس او نیوز) کورونا ٹیکہ یا کورونا ویکسین  کے تعلق سے عوام الناس میں بیداری پیدا کرنے اور عوام الناس میں پائی جانے والے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے مقصد سے    انڈین نوائط فارم (آئی این ایف) کی جانب سے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے تعاون سے  کل جمعہ  کو زوم پر آن لائن  پروگرام کا انعقاد کیا گیاہے جس میں اس میدان سے جڑے  ڈاکٹرس اور ماہرین سمیت علماء حضرات اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

انڈین نوائط فورم  کی طرف سے  ایس ایم ارشد نے  بتایا کہ  میٹنگ جمعہ کی شام   ٹھیک 4:15 بجے  شروع ہوگی جس میں  عوام الناس کو    سوالات   کرنے کا بھی موقع فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے عوام  اپنے شکوک و شبہات   دور کرسکیں گے۔

ویکسین لو اور  کورونا سے بچو عنوان  کے تحت  اس آن لائن پروگرام میں   امریکہ کی  وسکونسن   یونیورسٹی کے   ڈاکٹر حمید صدیقی جعفری،  مسقط عمان کی منسٹری آف ہیلتھ  سے تعلق رکھنے والی  سینٹرل کوویڈ کمیٹی کی ممبر ڈاکٹر وسیمہ ایوب سدی باپا، اور دبئی راشد    اسپتال کے سینئر ڈاکٹر، ڈاکٹر کے ایم نعیم الرحمٰن  سمیت دیگر  ماہرین بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ   وقت مقررہ پر اس زوم پروگرام میں   شرکت کرتے ہوئے  کورونا ٹیکہ کے تعلق سے  اہم معلومات حاصل کریں:

آن لائن زوم میٹنگ  سے جُڑنے کے لئے   اس پتہ کو نوٹ کرلیں، اگر آپ کے موبائل پر زوم ایپ ڈاون لوڈ ہے تو اس لنک کو  کلک کرکے جوائن ہوسکتے ہیں۔

https://us02web.zoom.us/j/87608902485?pwd=OUl1UXBLcklpMVhZcXdBeVljbFpGUT09

Zoom Meeting ID: 876 0890 2485
Passcode: 123456

پورا پروگرام ساحل آن لائن یو  ٹیوب چینل پر   لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائے گا، لائیو کےلئے اس لنک  پر کلک کرسکتے ہیں:

https://youtu.be/xNvBShEvSZ4

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...