مینگلور: جنوبی کینرا کے سابق ڈپٹی کمشنر سسی کانت سنیتھل نے کہا؛ مستعفی ہونے کے بعد ایک ہی دن میں ہوگیا ’دیش دروہی‘ 

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2019, 1:10 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو3/اکتوبر(ایس او نیوز) ضلع جنوبی کینرا کے سابق ڈپٹی کمشنرآئی اے ایس آفیسر سسی کانت سینتھل نے کہا ’دس برس تک عوامی زندگی میں خدمات انجام دے کر مستعفی ہوتے ہی ایک دن کے اندر ہی مجھے دیش دروہی بنادیا گیا ہے‘

شہر میں منعقدہ ’گاندھی 150چنتنا یاترا‘ پروگرام میں ’باپو اور نیشنلزم‘ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے سابق ڈی سی نے کہا کہ’یہ امتحان کی گھڑیاں ہیں۔ ہم میں سے بہت سارے لوگوں کو اپنی قومیت ثابت کرنے کے لئے مجبور کیا  جاتا ہے اور اس کے لئے وہ بھارت ماتا اور ایسے ہی کچھ شلوگن وضع کرلیتے ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ ملک میں سب لوگ دیش سے پریم رکھتے تھے، لیکن کوئی کسی سے اس پر سوال نہیں کرتاتھا۔لیکن اب دیش کے نام پر نعرے بازی کرکے دیش بھکتی ثابت کرنے کے لئے کہا جاتا ہے۔میں آج بھی گاندھی کو ہی راشٹرا پتا مانتا ہوں۔یہ لوگ مجھے ’منا بھائی ایم بی بی ایس فلم کی طرح گاندھی گری کرنے والا سمجھ رہے تھے۔“

انہوں نے کہا کہ”جس طرح خاندانی تعلقات اور روایات کسی قانون کے چوکھٹے میں محدود نہیں رہ سکتے بلکہ اختلافات میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے اسی طرح دیش کو بھی ایک خاندان تصورکرنا چاہیے۔لیکن دیش اور قومیت میں فرق ہے۔ ایک دیش کے لئے ایک ہی زبان ہونا ضروری نہیں ہے۔تمل، کنڑی، اور گجراتی جیسی مختلف زبانیں بولنے والوں نے متحد ہوکر دیش کی آزادی کی جنگ لڑی تھی۔اور یہی جذبہ گاندھی جی کا فلسفہ تھا۔اسی لیے گاندھی جی نے کہا تھا کہ قومیت کا مطلب انسانیت ہوتا ہے۔اور انسانیت کے مفاد میں قوم کو چھوڑنے کے لئے تیار رہنا ہی اصل قومیت ہوتی ہے۔لہٰذا گاندھی جی کے اہنسا نظریے پر اتحاد قائم کرنے والا دیش پریم ہی آج کی ضرورت ہے۔“

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...