بھٹکل:26؍اگست (ایس اؤ نیوز)مرڈیشور پالی ٹکنک کالج میں منعقدہ قانونی خدمات بیداری پروگرام کا بھٹکل ایڈیشنل سول منصف ناگیندرا نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانونی خدمات مفت میں حاصل ہیں ان سے استفادہ کریں۔ وکیل وکٹر گومس نے رگینگ ، ڈرائیونگ کے متعلق قانونی جانکاری دی ۔ پبلک پراسی کیوٹر اندرانائک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بھٹکل وکلاء تنظیم کے صدر آر آر شریشٹی نے پروگرام کی صدارت کی۔ کالج کے پرنسپال سنتوش ، نائب پرنسپال کے مری سوامی وغیرہ موجود تھے۔