تاج محل، قطب مینار سمیت ملک کی تاریخی عمارتوں میں 5 سے 15 اگست تک سیاحوں کا داخلہ مفت

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2022, 9:29 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تہوار کے پیش نظر 5 اگست سے 15 اگست 2022 تک تمام محفوظ یادگاروں یا مقامات کو سیاحوں کے لیے مفت کر دیا گیا ہے۔ ملک میں کل 3692 تاریخی یادگاریں اور 50 عجائب گھر موجود ہیں۔ مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی نے اس کی اطلاع دی ہے۔

جی کشن ریڈی نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے اے ایس آئی کا بیان شیئر کیا۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ فیسٹیول کے حصے کے طور پر 5 سے 15 اگست تک کسی بھی ٹکٹ شدہ مرکزی طور پر محفوظ یادگاروں کے ساتھ ساتھ آثار قدیمہ کے عجائب گھروں پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

دراصل، پورا ملک 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے حصہ کے طور پر 'آزادی کا امرت مہوتسو' منا رہا ہے۔ اس موقع پر ہر گھر پر ترنگا مہم بھی چلائی جا رہی ہے، اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر کسی سے اپنی پروفائل تصویر پر ترنگا ڈی پی لگانے کی اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پی ایم مودی کی میٹنگ سے نتیش اور چندرشیکھر راؤ رہے غائب

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز نیتی آیوگ کی ساتویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ اتوار کو دہلی میں راشٹرپتی بھون کے کلچرل سنٹر میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، لیکن دو بڑے لیڈران یعنی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ...

پارتھا چٹرجی کے 50 بینک کھاتوں کا انکشاف

 انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے جو کروڑہا روپئے مالیتی اساتذہ بھرتی اسکام کی تحقیقات کررہا ہے، اس نے پارتھا چٹرجی اور ان کی معاون ارپیتا مکرجی کے کم از کم 50 بینک کھاتوں کا پتہ چلایا ہے، جو وہ انفرادی طور پر یا مشترکہ طور پر چلاتے تھے۔

فضائیہ کے سربراہ نے بنگلورو میں دیسی طیارے کی پرواز بھری

 فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس) ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، بنگلورو کے دو روزہ دورے پر تھے۔ انھوں نے تین مقامی پلیٹ فارمز، ہلکا لڑاکا طیارہ (ایل سی اے) تیجس، ہلکا لڑاکا ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) اور ہندوستان ٹربو ٹرینر -40 (ایچ ٹی ٹی-40) کی پروازیں بھریں، جنھیں آتم نربھر کے تئیں اپنی ...

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، 2 دن میں 24 فلسطینی جان بحق

غزہ میں وزارت صحت نےبتایا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران غزہ کے علاقے پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک کم سے کم 24 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہدا میں چھ بچےاور ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات، فرانس، چین اور دیگر ممالک نےغزہ میں تازہ پیش رفت پر بحث کے لیے کل ...

کاروار:ضلع ڈی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ووٹر کارڈکے ساتھ آدھارکارڈ لنک کرائیں : چیف الیکشن کمشنر

اترکنڑا ضلع  کے سبھی رائے دہندگان کے شناختی کارڈ(ووٹرس کارڈ)کو آدھار کارڈ کے ساتھ لنک کرنے کے متعلق عوام میں  بیداری پیدا کرنا متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی ذمہ داری ہے۔ ریاستی چیف الیکشن کمشنر منوج کمار مینا نے اس بات کا اعلان کیا۔

مینگلور: یوم آزادی کے امرت مہا اتسوا پر چارافراد کے قاتل کی رہائی کے فیصلے کی سخت مخالفت ، اہل خانہ نے کہا؛ اس کی ر ہائی یوم آزادی کے امرت مہا اتسوا کی تو ہین ہوگی

1994 میں  ایک ہی خاندان  کے چار   افراد کا قتل کرنے والے قاتل کی رہائی کے فیصلے  پر مقتولوں کے اہل خانہ کے اراکین نے سخت مخالفت کی ہے ۔  ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق قاتل  پروین کمار ہے کو آزادی کا امرت مہا  اتسو اتقریبات کے حصہ کے طور پر رہا کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے پتہ چلا ہے ...