انکولہ میں ٹینکراور کار کے درمیان خطرناک ٹکر؛ چار ہلاک، ایک زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th February 2019, 11:07 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 13/فروری (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے انکولہ میں ایک تیز رفتار ٹینکر کسی سواری کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں مخالف سمت سے آنے والی ایک کار سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں کار پر سوار چار لوگ ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں ایک لڑکی شدید زخمی ہوئی ہے جسے کاروار اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ بدھ کی شام قریب نو بجے پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کار پر سوار  بنگلور کے افراد کاروار جارہے تھے کہ انکولہ کے ہارواڑ نیشنل ہائی وے پرحادثہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ  ٹئینکر کسی سواری کو اوورٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے ساتھ  مخالف سمت سے آنے والی ان کی کار سے ٹکراگئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹکر مارنے کے بعد بے قابو  ٹینکر  اُسی رفتار کے ساتھ کار کو سو میٹر دور تک کھینچتے ہوئے  لے گئی۔

حادثے میں تین لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، البتہ ایک شخص نے کاروار اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ دیا۔ حادثے میں ایک لڑکی شدید زخمی ہوئی ہے جسے کاروار ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت بنگلور ڈوڈاونلّا کا رہنے والا رمیش کرشنپّا (30)، ڈودبلّاپور کی مینا عرف میناکشی (30)، بنگلور راجہ گوپال نگر کی  پربھاوتی چیکّے گوڈا(35) اور بنگلور گوٹّی گیری کے رہنے والے  ونئے وینکٹ رامنپّا (39) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیاہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔