منگلورو: سمندر میں پھنسے ہوئے ماہی گیروں کو بچایا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 14th July 2020, 11:20 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو،14؍جولائی (ایس او نیوز) دکشن کنڑا ضلع کے منگلورو میں کشتی میں تکینکی خرابی کی وجہ سے پیر کو گہرے سمندر میں پھنسے 4 ماہی گیروں کو بچایا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کرنے کے باوجود ماہی گیر سمندر میں چلے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز ماہی گیر اُلال کوڈی کے رہنے والے ایک شخص کی کشتی میں سوار ہو کر سمندر میں گئے تھے۔ واپسی کے دوران کشتی میں تکینکی خرابی کی وجہ سے تمام ماہی گیر گہرے سمندر میں پھنس گئے۔ صبح ان کی مدد کے لئے مجیشور سے ایک فیری بھیجی گئی۔ ان کی کشتی کو ٹھیک کرنے کے بعد تمام ماہی گیروں کو واپس کنارے لایا گیا۔ اس بچاؤ مہم میں اُلال پولیس کی جانب سے بھی مدد کی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...