ٹمکورو، 14/اگست (ایس او نیوز) کرناٹک کے ضلع ٹمکور وکے سدگنگا مٹھ کے احاطہ میں موجود تالاب کے کنارے پر سوشیل میڈیا کے لئے ریلس بنانے میں لگے ایک خاندان کے چار بچے گر کر ہلاک ہوگئے۔
مہلوکین کی شناخت لکمشی(33)، مہادیوپا(44) ہرشت(12) اور شنکر(12) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ تین بچے ہرشت، شنکر اور رنجیت مٹھ میں چھٹویں جماعت کے طالب علم تھے۔ رنجیت کی ماں لکشمی اپنے بیٹے سے ملنے کے لئے مٹھ آئی ہوئی تھی، رنجیت تالاب میں اترا تو اس کے پیچھے شنکر اور ہرشت بھی اترے، چونکہ وہ تیرنا نہیں جانتے تھے ڈوبنے لگے، ان کو بچانے کیلئے لکشمی اور مہادیوپا بھی اترے۔ رنجیت کو بچا لیا گیا جبکہ باقی چار افراد پانی میں غرق ہو گئے۔
پولیس اور فائر فورس نے کافی تلاش کے بعد ہرشت کی لاش باہر نکال لی، باقی تین لاشوں کی تلاش کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے۔