بھٹکل میونسپالٹی کچرا نکاسی مرکز سے غلاظت، گندہ پانی گاؤں میں بہنے سے برہم عوام نے قفل لگا کر احتجاج کیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th December 2019, 9:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:18؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)شہر کے  کے ایس آر ٹی سی ڈپو کے قریب ساگر روڈ پر واقع میونسپالٹی کچرہ نکاسی مرکز سے غلیظ ، گندہ پانی پاس کے کڈسلگدے، بیللکھنڈ، گلمی علاقے میں بہنے سے زندگی اجیرن ہونے کی شکایت کرتے ہوئے علاقے کے عوام نے بدھ کو کچرانکاسی مرکز کو قفل لگاکر احتجاج کیا۔

بھٹکل میونسپالٹی کچرا نکاسی مرکز سے پیدا ہونے والے مسائل کو ہم لوگ گزشتہ 15برسوں بھگت رہے ہیں، آوارہ کتے، کوے، چیل وغیرہ کچرا لےکر گاؤں ، محلے وغیرہ میں پھینکتے ہیں ، گھومتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ نکاسی مرکز کے اندر گندہ ، زہریلا پانی جمع کرکے اب گاؤں میں بہنے چھوڑا جارہاہے، جس کےنتیجےمیں گاؤں کی پاکیزگی تقریباً برباد ہوگئی ہے ، کنوؤں کی حالت سنگین ہوگئی ہے، زمینات پر گندہ ، غلیظ پانی بہنے سے زراعت دشوار ہوگئی ہے۔ ہم جب بھی مسائل کو لےکر افسران کے پاس گئے تو وہاں سے صرف یقین دہانیاں ہی ملیں اس کے سوا کچھ نہیں ، اس سے قبل 2017میں جب یہاں آگ لگنے سے مسئلہ پیدا ہوگیا تھاتو افسران اس وقت بھی ایسا ہی بھروسہ دیاتھا۔ اب جونقصان ہواہے بھٹکل میونسپالٹی اس کی ذمہ داری قبول کرے ۔ ہمارے سے جو ناانصافی ہوئی ہے اس کو جب تک ٹھیک نہیں کیاجائے گا تب تک یہاں کچرے ذخیرہ اندوزی کو موقع نہیں دینے کی دھمکی دیتےہوئے اپنی برہمی کااظہارکیا۔

مرکز پر کچرا نکاسی کے لئے پہنچی سواریاں سڑک کنارے کھڑی ہوگئیں، معاملہ کی اطلاع پاتے ہی تحصیلدار پی کوٹرولی، چیف آفیسر دیوراج، جالی پنچایت چیف آفیسر وینوگوپال شاستری، پولس افسران کے ساتھ جائے وقوع پہنچ کر احتجاجیوں کی شکایات کو سماعت کیا۔ غلیظ پانی کے گاؤں میں بہاؤ کو منگل سے ہی روک دیاگیا ہے، آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ ، مسئلہ پیدا نہیں ہوگا ا س سلسلے میں نگرانی کی جائے گی۔ سڑے ہوئے کچرے کو مٹی سے بند کر بدبو کو روکنے کے لئے کارروائی کرنے کا افسران نے تیقن دیا۔ اس کے بعد احتجاجیوں نے گیٹ پر لگایا ہوا قفل کھول کر کچرانکاسی کے لئے موقع دیاگیا۔ مقامی لیڈران جٹپا نائک، آنند، منجوناتھ وغیرہ احتجاج کی قیادت کی۔

معاملے کو لےکر احتجاجی جٹپانائک نے کہاکہ جب سےیہاں بھٹکل میونسپالٹی کی جانب سے کچرا نکاسی مرکز تعمیر کیاگیا ہے تب سے کڈسلگدے ، بیللکھنڈ، گلمی کے علاقے کے عوام کافی تکالیف اور پریشانی کو  جھیل رہے ہیں، جب بھی ہم نے مسئلہ پیش کیا آج، کل کہتے ہوئے ٹالا جاتارہا۔ یہ ہماری زندگی کی حفاظت کا سوال ہے، مسئلہ دوبارہ پیدا ہواتو سخت احتجاج کرنے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...