دبئی جانے والوں کے لئے ویکسینیشن سرٹفکیٹ لازمی نہیں

Source: S.O. News Service | Published on 12th August 2021, 11:58 PM | خلیجی خبریں |

دبئی،12؍ اگست (ایس او نیوز) اخبار خلیج ٹائمز کے حوالہ سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اب ہندوستان ، پاکستان، سری لنکا اور نیپال سے دبئی واپس لوٹنے والے وہ افراد جن کے پاس دبئی کی رہائشی ویزا ہو اور انہوں نے کووڈ نگیٹیو رپورٹ کے ساتھ جی ڈی آر ایف سے توثیق کروالی ہو تو انہیں اپنے ساتھ ویکسینیشن سرٹفکیٹ رکھنا لازمی نہیں ہے ۔ البتہ یہ رعایت پورے عرب امارات (یو اے ای) کے لئے نہیں ہے بلکہ صرف دبئی جانے والوں کے لئے ہے ۔
    
ایمیریٹس ایئر لائنس کی سپورٹ ٹیم نے 'تازہ ترین اپڈیٹ' کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مسافروں کے لئے مندرجہ ذیل دیگر سفری ضوابط  پورا کرنا  کافی ہے :

  • پابندیاں لگے ہوئے ممالک سے یو اے ای کی رہائشی ویزا رکھنے والے  تمام مسافروں کو دبئی آنے کی اجازت رہے گی بشرطیکہ وہ لوگ سفر شروع کرنے سے پہلے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریسیڈنسی اینڈ فارین افیئرس (جی ڈی آر ایف اے) سے توثیق کے لئے درخواست دیں ۔
  •  مسافروں کے پاس کووڈ پی سی آر ٹیسٹ نگیٹیو آنے کی سرٹفکیٹ ہو جو ٹیسٹ اور سفر کے لئے اڑان بھرنے کے  درمیان 48 گھنٹے کے وقفہ کے اندر حاصل کی گئی ہو ۔ جانچ لیباریٹری کا کیو آر کوڈ سرٹفکیٹ پر ہونا لازمی ہے۔
  •  مسافر کے لئے طیارہ اڑان بھرنے سے 4 گھنٹہ قبل کووڈ پی سی آر ٹیسٹ کا عمل پورا کرنا ضروری ہوگا ۔ ریپیڈ اینٹیجن ٹیسٹ رپورٹ قبول نہیں کی جائے گی ۔
  •  مسافروں کو دبئی پہنچنے کے بعد کووڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا ۔

 

بتایا گیا ہے کہ ایئر لائنس کے نمائندے چیک اِن ممالک میں مندرجہ بالا نکات کی جانچ کریں گے اور مسافر کی ویکسینیشن ہونے یا نہ ہونے پر توجہ نہیں دیں گے ۔

خلیج ٹائمز کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں قائم اتجاد ایئرویز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش ، سری لنکاکے وہ مسافر جن کے پاس  رہائشی ویزا ہو اور وہ ابوظہبی جانا چاہتے ہوں تو انہیں یو اے ای کے اندر ہی سفر کے کم از کم چودہ دن پہلے کووڈ ویکسینیشن کے دونوں ڈوز مکمل ہونے کا ثبوت اپنے ساتھ رکھنا ہوگا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...