دبئی سے مینگلور اُترنے والی فلائٹ موسم میں خرابی کی وجہ سے کوچی ائرپورٹ منتقل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2021, 5:14 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 13/ اپریل (ایس او نیوز) دبئی سے مینگلور انٹرنیشنل ائرپورٹ اُترنے والی فلائٹ کو خراب موسم کی وجہ سے پڑوسی ریاست کیرالہ کے کوچی ائرپورٹ منتقل کیا گیا ہے۔ کوچی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے  ڈائرکٹر اے سی کے نائیر نے بتایا کہ  دبئی۔مینگلور  ائیرانڈیا فلائٹ جسے مینگلور ائرپورٹ پر لینڈکرنا تھا،  رات کو موسم اچانک خراب ہونے کی وجہ سے  فلائٹ کے راستہ کو بدل کر کوچی ائرپورٹ  میں  موڑا گیا۔

فلائٹ میں 118 مسافر سفر  کررہے تھے اور فلائٹ کو منگل کی صبح 12:30am کو مینگلور کے بجپے انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اُترنا تھا  لیکن رات کو اچانک موسم خراب ہوگیا، طوفانی ہواوں کے ساتھ بادلوں کی گڑگڑاہٹ  شروع ہوگئی، کافی تیز بجلیاں بھی کوند رہی تھی جس کو دیکھتےہوئے آخری منٹ میں  فلائٹ کو کوچی کی طرف موڑنا پڑا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دو تین دنوں سے بالخصوص رات کے اوقات میں   مینگلور اورضلع جنوبی کینرا کے بعض علاقوں میں  طوفانی ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی اس تعلق سے جانکاری دی ہے کہ  ساحلی اور ملناڈ علاقوں میں  ہوا کا دباو زیادہ ہونے کی وجہ سے ساحلی کرناٹکا میں  16 اپریل تک موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ساحلی علاقوں کو ایلّو الرٹ بھی جاری کیا گیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...