کاروار :ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے ماہی گیری پر پابندی ہٹنے کے باوجود مچھیرے سمندر میں اُترنے میں تذبذب کے شکار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd August 2021, 9:22 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 3/ اگست (ایس او نیوز) مانسون کے آغاز پر جون کے مہینے میں گہرے سمندر میں ماہی گیری پر جو سرکاری پابندی لگی تھی وہ 31 جولائی کو ختم ہوگئی مگر یکم اگست سے ماہی گیر سمندر میں اترنے کے بجائے ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے ابھی کنارے پر ہی رکے ہوئے ہیں ۔ 

    ہر سال مانسون کے دو مہینوں میں سرکاری طورپر  گہرے سمندر میں ماہی گیری پر پابندی لگائی جاتی ہے کیونکہ یہ موسم مچھلیوں کے انڈے دینے کا ہوتا ہے ۔ دو مہینے مچھلیوں کی افزائش کا مرحلہ ہوتا ہے اس لئے کسی کو بھی ماہی گیری کی اجازت نہیں ہوتی ۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر محکمہ ماہی گیری کی طرف سے مچھیروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ 

لیکن     جیسے ہی  اگست کا مہینہ شروع ہوتا ہے تو ماہی گیر ایک دوسرے پر سبقت لے کر گہرے سمندر میں پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مچھلیاں شکار کی جا سکیں ۔ لیکن اس مرتبہ یہ جوش و خروش دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے کیونکہ ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔  اسی طرح موسم بھی سازگار نہیں ہے ۔ دوسری طرف لاک ڈاون کی وجہ سے دوسرے لوگوں کی طرح مچھیرے بھی مالی طور پرخستہ حالی کا شکار ہیں ۔ اس کے علاوہ حکومت نے بھی مچھیروں کو  ڈیزل کی سبسیڈی نہ دیتے ہوئے صرف ٹیکس فری قیمتوں پر ڈیزل فراہم کرنے کی بات کہی ہے ۔

اب اگر ایسے میں گہرے  پانیوں میں شکار پر جانے کے بعد اطمینان بخش مقدار میں مچھلیاں ہاتھ نہیں  لگیں تو پھر مچھیروں کے لئے مہنگائی میں آٹا گیلا والی بات ہوجائے گی ۔ اس لئے ماہی گیر اپنی کشتیوں کے لنگر بندرگاہ سے اٹھانے میں ٹال مٹول کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے صرف کاروار ہی نہیں بلکہ انکولہ ، کمٹہ ، ہوناور اور بھٹکل کی بندرگاہوں پر لنگر ڈالی کشتیوں کی قطاریں جوں کی توں لگی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔

    
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...