بھٹکل کی فکروخبر میڈیا کی طرف سے فقہ شافعی آن لائن کوئیز مقابلہ؛ کوئیز جیتنے والوں کے لئے پچاس ہزار روپئے کے انعامات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd May 2020, 3:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23/مئی (ایس اونیوز)  بھٹکل کی فکروخبر میڈیا کی طرف سے فقہ شافعی کا آن لائن کوئیز مقابلہ منعقد کیا گیا ہے جس میں کوئیز جیتنے والوں کے لئے پچاس ہزار روپئے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اس  بات کی اطلاع  مدیر فقہ شافعی فکروخبر بھٹکل مولوی  سید اظہر برماور ندوی  نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا لاک ڈاون کے چلتے  عوام گھروں میں بند ہوکر رہ گئے ہیں، ایسے میں ان کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے اس طرح کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس میں ملک کے کسی  بھی حصے سے  لوگ بذریعہ آن  لائن شریک ہوسکتے ہیں۔ 

مولوی سید اظہر نے بتایا کہ یہ ایک انوکھا مقابلہ ہوگا  جس میں جدید ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے  لوگوں کو اسلامی فقہ اور اسلامی مسائل  سے  آگاہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ساحلی کرناٹک سمیت پڑوسی ریاست کیرالہ، مہاراشڑا، حیدر آباد، گجرات    وغیرہ میں فقہ شافعی کی بہت بڑی تعداد پائی جاتی ہے ، اٰسی کو بنیاد بناتے ہوئے  آن لائن کوئیز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔مزید بتایا کہ کوئیز مقابلے میں 12سال یا اس سے زائد عمر کے افراد شریک ہوسکیں گے، مقابلہ میں  شریک ہونے والوں کے لئے کہا گیا ہے کہ وہ فوری اپنا نام   رجسٹرڈکرائیں۔ رجسٹریشن کے لئے http://www.islamiafkaar.com/registration-form  اس ویب سائٹ پر جاکر اپنی تفصیلات درج کی جاسکتی ہے۔   مزید تفصیلات بتاتے ہوئے اسلامی افکار کے ایک ذمہ دار جناب فضل الرحمن شاہ بندری نے بتایا کہ  یکم جون کے بعد  مقابلہ شروع ہو گا اور ایک بار مقابلہ شروع ہونے کے بعد پھر رجسٹریشن کی کاروائی  نہیں ہوگی ،آگے بتایا کہ مقابلہ میں ہر روز فقہ شافعی کے متعلق دس سوالات پوچھے جائیں گے اور پندرہ دن تک یہ سلسلہ جاری رہے گا ، اسی طرح ہندوستان کا ہر شہری اس مسابقے میں حصہ لے سکے گا بھلے وہ کہیں پر بھی مقیم ہو۔

مسابقہ میں حصہ لینے والوں کے لئے بڑا فائدہ یہ ہے کہ فکر و خبر کے زیر اہتمام  اسلامی افکار کے ویب سائٹ   https://www.islamiafkaar.com  پرجو سوالات و جوابات  موجود ہیں    اُن ہی میں سے سوالات پوچھے جائیں گے۔جبکہ اس مسابقے میں کسی بھی مدرسہ سے فارغ عالم دین کو  شریک ہونے کی  گنجائش نہیں رہے گی۔ صحیح جوابات موصول ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔ ابتدائی پانچ انعامات کے بعد   25 خصوصی انعامات بھی دئے جائیں گے۔

مزید تفصیلات کے لئے  9916131111  یا 9036253909 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...