بھٹکل:24؍فروری(ایس اؤ نیوز)اسپندن اور اچھیورس کوچنگ اکیڈمی شیموگہ کے اشتراک سے نچل مکی شری وینکٹ رمن مندر ہال میں منعقدہ ایف ڈی اے اور ایس ڈی اے ورکشاپ کا بھٹکل نامدھاری سنگھ کے صدر ایم آر نائک نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ورکشاپ میں شریک ہوئے طلبا سے اپیل کی کہ وہ ورکشاپ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو سنواریں۔ اسپندن ادارے کے صدر راگھویندر نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ گرو سدھیندرا کالج کے پرنسپال شری ناتھ پائی ن، وینکٹیشور ودھیا وردک سنگھ کے صدر کے آر نائک نے بھی اپنے خیالات اظہار کیا۔ اس موقع پر اربن بینک بھٹکل کے نائب صدر ایم آر نائک، اچھیورس کوچنگ کے شیو کمار اور ونئے کی تہنیت کی گئی ۔ اسپندن کے گنگادھر نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے تو ادارے کے سکریٹری پانڈورنگا نائک نے استقبال کیا۔ نیہا اور اننیا نے پرارتھنا کی۔ پرمیشور نائک نے نظامت کی۔ اس موقع پر کئی طلبا نے ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کیا۔