متنازعہ زرعی بل راجیہ سبھا میں پیش، سڑکوں پر کسانوں کا احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2020, 12:20 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،20؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) تنازعات سے پُر اور لوک سبھا سے منظور کئے جا چکے زراعت سے متعلق تین بلوں کو آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ کے اس ایوان بالا میں این ڈی اے کے پاس اکثریت نہیں ہے اور اس کے ایک حلیف اکالی دل نے اپنے تین ارکان پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ بل کے خلاف ووٹ کریں۔ تاہم، خیال کیا جا رہا ہے کہ حکومت کو اس بل کو منظور کرانے میں زیادہ دقت پیش نہیں آئے گی، کیونکہ اس سے پہلے بھی اکثریت نہ ہونے کے باوجود مودی حکومت کئی مرتبہ متنازعہ بلوں کو منظور کرا چکی ہے۔

زراعت سے متعلق جن تین بلوں کو آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جا رہا ہے وہ ہیں، زرعی پیداوار تجارت (فروغ اور سہولت) بل، پرائس گارنٹی اور زرعی خدمات سے متعلق کسان (تفویض اختیارات اور تحفظ) معاہدہ بل، ضروری اشیاء ترمیمی بل 2020۔ ان بلوں کی مخالفت میں شرومنی اکالی دل کی ہرسمرت کور بادل اپنی عہدہ وزارت سے استعفی پیش کر چکی ہیں۔

اعداد و شمار پر غور کریں تو راجیہ سبھا میں 110 ارکان زرعی بل کے خلاف ہیں،۔ جبکہ حکومت کی حمایت میں 114 ارکان بتائے جا رہے ہیں اور اسے بل کو منظور کرانے کے لئے 8 مزید ووٹ درکار ہیں۔ کورونا کے دور میں کئی ممبران کے غیر حاضر رہنے کا بھی امکان ہے اور اس کا حکومت کو فائدہ ملے گا، کیونکہ اس صورت میں اکثریت کا ہدف 122 سے کم ہو جائے گا۔

بی جے پی نے راجیہ سبھا کے اپنے تمام ارکان کے لئے تین لائن کا وہپ جاری کرکے کہا ہے کہ ارکان پارٹی کے موقف کی حمایت کریں۔

ادھر، ہریانہ اور پنجاب کے کسان زرعی بلوں کی پُر زور مخالفت کر رہے ہیں سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ہریانہ کے کسان آج چکا جام کرنے جا رہے ہیں۔ چکا جام کے تحت کسان یونین سمیت کئی تنظیموں کی کال پر ریاست کے تمام اضلاع میں اہم شاہراہوں کو بلاک کریں گے۔ کسان یونین کے مطابق دوپہر 12 بجے سے تین بجے تک ہائی وے جام کر کے احتجاج کیا جائے گا۔

وہیں، ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے مرکز کے زراعت سے متعلق تین بلون کو کسانوں کے مفاد میں قرار دتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔

وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا کہ کسان تحریک کا راستہ چھوڑ کر بات چیت کے لئے آگے آئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکزی حکومت کسانوں کے مفادات اور ان کی اقتصادی حالت میں بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے اور اسی لئے وہ تین آرڈی ننس لیکر آئی ہے۔ انہوں کہا کہ جمہوریت میں تمام کو اپنی بات رکھنے کا حق ہے لیکن ریاست میں امن قائم رکھنا حکومت کا فرض ہے۔انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سیاسی روٹیاں سینکنے کے لئے کسانوں کو اس معاملہ پر گمراہ کررہی ہیں۔

ادھر، پنجاب میں بھی مظاہرہ کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے کسان 24 سے 26 ستمبر کے درمیان 48 گھنٹے تک ریل روکو تحریک چلائیں گے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ دو دن تک پنجاب میں کوئی ٹرین نہیں چلے دی جائے گی۔ 25 ستمبر کو پنجاب بند کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...