ٹی-20 عالمی کپ: انگلینڈ کو ملی مسلسل تیسری جیت، آسٹریلیا کو 8 وکٹ سےشکست

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2021, 10:43 AM | اسپورٹس |

دبئی،31؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سابق چمپئن انگلینڈ کا ٹی-20 عالمی کپ میں شاندار کارکردگی جاری ہے۔ ٹیم نے سپر-12 کے اپنے تیسرے مقابلے میں آسٹریلیا کو  8 وکٹ سے شکست دی۔ یہ ٹیم کی مسلسل تیسری جیت بھی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 125 رن ہی بنا سکی تھی۔ انگلینڈ نے ہدف کو 11.4 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر نے ناٹ آوٹ 71 رن بنائے۔ جیت کے ساتھ ٹیم گروپ-1 میں 6 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر بنی ہوئی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم 2010 میں ٹی-20 عالمی کپ کا خطاب جیت چکی ہے۔ اس سے پہلے ٹیم نے ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو شکست دی۔ آسٹریلیا کی یہ تین میچوں میں پہلی شکست ہے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کو جوس بٹلر اور جیسن رائے نے بے حد تیز شروعات دلائی۔ ٹیم نے 6 اوور میں پاور پلے میں بغیر وکٹ کے 66 رن بنا لئے تھے۔ لیگ اسپنر اینڈم زمپا نے جیسن رائے (22 رن) کو آوٹ کیا۔ 66 رن پر پہلا وکٹ گرنے کے بعد بھی جوس بٹلر کا تیز کھیل جاری رہا۔ ٹیم نے 100 رن صرف 10.1 اوور میں پورے کر لئے تھے۔

ڈیوڈ ملان (8 رن) بناکر بائیں ہاتھ کے اسپنر ایسٹن ایگر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ جوس بٹلر نے اننگ میں 5 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ یعنی 50 رن انہوں نے باونڈری سے بنا ڈالے۔ انہوں نے 32 گیندوں پر ناٹ آوٹ 71 رن بنائے۔ جانی بیرسٹو بھی 16 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے 11 گیند کا سامنا اور 2 چھکے لگائے۔ 11ویں اوور میں ایڈم زمپا نے 20 رن دیئے۔ اوور میں تین چھکے لگے۔ انگلینڈ نے ہدف کو 50 گیند باقی رہتے ہی صرف 2 وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔

اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان ایان مورگن نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے 51 رن پر 5 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ کپتان ایرون فنچ کی 44 رنوں کی اننگ اور ایشٹن ایگر (20 رن) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 47 رنوں کی شراکت کے سبب ٹیم 120 رن کے پار پہنچ سکی تھی۔ ٹیم صرف 7 چوکے اور 5 چھکے لگا سکی۔ کرس جارڈن نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے۔ کرس ووکس کو بھی 2 وکٹ ملا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...