انگلینڈ 27 سال بعد ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے سیمی فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th July 2019, 11:07 PM | اسپورٹس |

برمنگھم،11؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) تاریخ بدلنے کو تیار، انگلینڈ آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا، دفاعی چیمپئن کو انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے سیمی فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو باآسانی شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

انگلینڈ نے 27 سال بعد ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 224 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 32 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے 85 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 224رنز کاہدف دیا ۔

ایجبیسٹن گراﺅنڈ،برمنگھم میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا اور صرف 4 رنز پر وہ خود بغیر کھاتہ کھولے آرچر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے،10 رنز پر ان فارم بیٹسمین ڈیوڈ وارنر ووکس کی گیند پر بیرسٹو کو کیچ دے بیٹھے۔نئے آنے والے بیٹسمین پیٹر ہینڈسکومب کو ووکس نے صرف 4 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی،اس وقت ٹیم کا اسکور صرف 14 رنز تھا۔

ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد اسٹیو سمتھ اور ایلکس کیری نے ٹیم کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے اسکور 117 تک پہنچایا، اس موقع پر کیری 46 رنز بناکر عادل رشید کو وکٹ دے بیٹھے،اسی اوور میں عادل رشید نے اسٹوئنس کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین کی راہ دکھائی۔میکسویل اورا سٹیو سمتھ نے چھٹی وکٹ کے لیے39رنز جوڑے جس کے بعد میکسویل22رنز بنا کر آرچر کا شکار بنے، پیٹ کمنز6رنز بنا کر عادل رشید کا شکار بنے،اسٹیو سمتھ85رنز کی عمد ہ باری کھیل کر بٹلر کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوئے،اسٹارک بھی29رنز بنا کر اسٹوکس کا تیسرا شکار بنے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں آٹھویں مرتبہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے اور اب تک 5 مرتبہ ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے،انگلش ٹیم چار مرتبہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے لیکن 1992 ءمیں ایک طویل عرصے کے بعد انگلینڈ ٹیم اب فائنل میں پہنچی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...