انگلینڈ نے سری لنکا کو 57 رن سے شکست دے کر سیریز پر کیا قبضہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th November 2018, 7:37 PM | اسپورٹس |

کینڈی (سری لنکا)،18؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جیک لیچ کے پانچ وکٹ کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن سری لنکا کو 57 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی ہے پانچویں دن انگلینڈ نے صرف 30 منٹ میں سری لنکا کے باقی تینوں وکٹ گراکر جیت درج کی۔بائیں ہاتھ کے اسپنر لیچ (83 رن پر پانچ وکٹ) نے ملدا پشپکمار (01) کا کیچ اپنی ہی گیند پر لے کر سری لنکا کی اننگز کا خاتمہ کیا۔معین علی نے لیچ کا اچھا ساتھ دیتے ہوئے 72 رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔سری لنکا کی ٹیم 301 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آخری دن 243 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ٹیم کی جانب سے اینجلو میتھیوز (88) اور دمتھ کروارتنے (57) نے نصف سنچری لگائے جبکہ روشن سلوا (37) اور نروشن ڈکویلا (35) نے بہترین اننگ کھیلی لیکن ٹیم کو فتح نہیں دلا سکے۔جنوبی افریقہ میں 2015-16میں فتح کے بعد غیر ملکی سرزمین پر یہ انگلینڈ کی پہلی جیت ہے۔انگلینڈ نے سری لنکا کو 2001 کے بعد پہلی بار اسی کے گھر میں شکست دی ۔

ایک نظر اس پر بھی