انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2021, 11:48 PM | اسپورٹس |

ابوظہبی،27؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ تاہم وہ وائٹ بال کرکٹ میں قومی ٹیم کے لیے کھیلتے رہیں گے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پیر کو اس کی تصدیق کی ہے۔ معین نے ایک بیان میں کہا کہ ’’میں ابھی 34 سال کا ہوں اور میں جتنا ہو سکے کھیلنا چاہتا ہوں اور صرف اپنے کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔ ٹیسٹ کرکٹ شاندار ہے، جب آپ کا دن اچھا ہوتا ہے تو یہ کسی بھی دوسرے فارمیٹ سے بہتر ہوتا ہے، یہ زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے واقعی یہ حاصل کیا ہے۔"

34 سالہ آل راؤنڈر نے کہا کہ "میں اپنے ساتھیوں اور اس جوش کے ساتھ دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کو یاد کروں گا۔ یہ جانتے ہوئے کہ میں اپنی بہترین گیند سے کسی کو بھی آؤٹ کر سکتا تھا، گیندبازی کے نظریے سے بھی ٹیسٹ کو یاد کروں گا۔ میں نے ٹیسٹ کرکٹ کا لطف اٹھایا ہے، لیکن وہ شدت بعض اوقات بہت زیادہ ہو سکتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے ٹیسٹ میں جو حاصل کیا ہے اس سے خوش اور مطمئن ہوں۔”

قابل ذکر ہے کہ برسوں سے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے اہم اسپن متبادل کے طور پر نہ کھیلنے والے معین نے 2014 میں لارڈس میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اپنے دوسرے ٹیسٹ میں گرچہ انہوں نے سنچری بنائی ہو، لیکن معین نے اپنا ٹیسٹ کیریئر 28.29 کی بیٹنگ اوسط سے ختم کیا ہے۔ 2016 ان کے لیے ایک یادگار سال ثابت ہوا تھا، جس میں انہوں نے اپنے نام مزید چار سنچریاں شامل کیں۔

اگر چہ اس کے بعد وہ سنچری نہیں بنا پائے، لیکن وہ گیند کے ساتھ بہتر رہے۔ انہوں نے 2017 میں ہوم ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہیٹ ٹرک لی اور پوری سیریز میں 25 وکٹ لینے پر انہیں پلیئرآف دی سیریزقرار دیا گیا۔ 2019 میں انہیں انگلینڈ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹڈ ٹیسٹ کھلاڑیوں کی فہرست سے نکال دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے بریک لے لیا۔ معین نے 64 ٹیسٹ میچوں میں 2914 رنز اور 195 وکٹیں حاصل کی ہیں، حالانکہ وہ اس فارمیٹ میں 3 ہزار رنز اور 200 وکٹ لینے کی حصولیابی حاصل کرنے والے اوورآل 15 ویں کھلاڑی بننے سے کچھ دوررہ گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

عالمی کرکٹ کپ میں بہترین مظاہرہ کرنےو الے تیز گیند باز محمد شامی کو دیا جائے گا ارجن ایوارڈ

ملک میں کھیلےگئے عالمی کپ میں بہترین مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز تیز گیند باز محمد شامی کو قومی کھیل ایوارڈ’ارجن ایوارڈ‘ دینے کا اعلان کیاگیا ہے۔ محمد سمیع سمیت 26دیگر کھلاڑیوں کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ساتوک اور چراغ کو کھیل رتن ایوارڈ ...

مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی  آئی پی ایل نیلامی میں بڑی مانگ : خطیر رقم پر خریدے گئے آسٹریلوی کھلاڑی

دبئی میں جاری آئی پی ایل نیلامی میں بین الاقوامی کرکٹ  اورآئی پی ایل کا بہتر تجربہ رکھنے والے آسٹریلیا کےدو کھلاڑی مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور سن رائزر حیدرآباد نے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم سے بھی زائد رقم دے کر خریدا۔  فاسٹ بولر  مچل اسٹارک کو کولکاتا ...