لوک سبھا انتخابات؛ اُترکنڑا انتخابی نگراں افسرکی جانب سے مائکرو آبزرورس کو دی گئی خصوصی تربیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th April 2019, 7:01 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 20؍اپریل (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں پارلیمانی انتخاب کے پس منظر میں مائکرو آبزرورس کے طور تعینات کیے گئے 200سے زائد افراد کو انتخابی نگراں افسر نوین ایس ایل نے خصوصی تربیت دی۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ بوتھ میں رازداری برقرار رکھنے اور دیگر معاملات میں قانون کے مطابق عمل کرنے کے سلسلے میں جہاں کہیں بھی کوتاہی نظر آئے اس کی نشاندہی کرنا اور انتخابی نگراں کو اس کی اطلاع دینا مائکرو آبزرورس کی ذمہ داری ہے۔مائکرو آبرزرورس کو سب سے پہلے یہ بات جان لینی چاہیے کہ وہ لوگ الیکشن بوتھ کے افسران نہیں ہیں، بلکہ انہیں الیکشن آبزرور کی طرف سے نامزد کیا گیا ہے۔پولنگ صحیح ڈھنگ سے ہورہی ہے یا نہیںیہ دیکھنا اور بوگس ووٹنگ کے سلسلے میں نظر رکھنایا پھر بوتھ افسران میں سے کوئی کسی پارٹی کے لئے کام کرنے جیسے معاملوں پر نظر رکھنااور ایسے کسی بھی معاملے کی خبر الیکشن آبزرور کو دینا ان کی ذمہ داری ہے۔

ضلع شمالی کینرا میں 23اپریل کو پولنگ ہونے والی ہے ۔ 22اپریل کو تمام مائکروآبزرورس کو مختلف پولنگ بوتھس کے لئے نامزدکردیا جائے گا۔ان مائکروآبزرورس کو جس پولنگ بوتھ پر متعین کیاجائے گاوہیں پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے خصوصی اجازت نامہ بھی دیا جائے گا۔اگر کوئی کسی دوسرے حلقے کا فرد مائکرو آبزرور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے تو پھر اس کے لئے ڈاک کے ذریعے اپنا ووٹ دینے کی سہولت حاصل رہے گی۔

ضلع ڈپٹی کمشنر اورالیکشن آفیسرڈاکٹرہریش کماراور ضلع پنچایت چیف ایکزیکٹیو آفیسر ایم روشن نے مائکروآبزرورس کے سوالات کے جوابات دئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی ناگراج سنگریر، میونسپل کمشنر ایس یوگیش راؤ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...