کاروار میں لاری اور بائک کی ٹکر؛ بائک سوار کی موقع پر موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th March 2024, 6:08 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 12 مارچ (ایس او نیوز) تعلقہ کے چیتاکول نیشنل ہائی وے پر ہوئے سڑک حادثہ میں بائک سوار کی جائے وقوع پر ہی  موت  واقع ہوگئی جب اس کی بائک مخالف سمت سے آنے والی  مچھلیوں سے بھری لاری  کی زد میں آگئی۔ حادثہ  منگل  دوپہر کو پیش آیا۔

مرنے والے کی شناخت قریبی علاقہ کے پرکاش یشونائک (69) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق  پرکاش  اپنی بائک پر بیتنائک واڑہ سے سداشیو گڑھ جانے  کے لئے نکلا تھا، وہ جیسے ہی اندرونی روڈ سے نیشنل  ہائی وے پر اپنی بائک لایا،  اسی دوران  کاروار سے گوا کی طرف جانے والی مچھلیوں سے بھری تیزرفتار لاری  اس  کی بائک سے ٹکراگئی۔ حادثہ چیتاکول نیشنل ہائی وے پرناگاپونڈ نامی مقام پر پیش آیا۔

چیتا کول پولس نے  لاری ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، اور معاملہ درج کرتے ہوئے چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...