بھٹکل سمیت ہندوستان کے دیگر شہروں میں کل پیر سے منائی جائے گی عید الاضحیٰ ؛ بھٹکل میں بیلوں اور بھینسوں کی جگہ بکروں کا بازار گرم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th August 2019, 3:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 11/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل سمیت ملک کے دیگر سبھی شہروں میں کل پیر سے عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، اس بار عید ایسے موقع پر آئی ہے کہ بھٹکل سمیت نہ صرف ساحلی کرناٹک بلکہ شمالی کرناٹک، ملناڈ، گوا، مہاراشٹرا یہاں تک کہ کیرالہ میں بھی زبردست بارش جاری ہے اور بارش نے ان تمام علاقوں میں تباہی مچارکھی  ہے۔

زوردار بارش سے کئی جگہوں پر ایک سرے سے دوسرے سرے  کا رابطہ ٹوٹا ہوا ہے۔ راستوں کے ساتھ ساتھ ریلوے نظام بھی درہم برہم  ہے جس کے نتیجے میں بھٹکل سمیت اطراف کے علاقوں میں جانوروں کی شدید قلت پائی جارہی ہے۔  خبریں آرہی ہیں کہ ہبلی، ہاویری اور دیگر علاقوں  کے لوگ جانوروں کو سستے داموں فروخت کرنے   تیار ہیں مگر جانوروں کو بھٹکل لے جانے کے لئے ایک طرف  راستے بند ہیں وہیں دوسری طرف موب لنچنگ کے واقعات کے بعد  جانوروں کو سپلائی کرنے والے لوگوں میں بھی ایک طرح کا خوف پایا جارہا ہے۔

بھٹکل کے نئے محلوں  اور پرانے محلوں میں جہاں ہر سال بڑے جانوروں کا میلہ نظرآتا تھا، اس بار  بکروں کی منڈیاں نظر آرہی ہیں، اس سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ بڑے جانوروں کی  جگہ اس باربڑے پیمانے پر  بکروں کی قربانی  ہوگی۔ قربانی کا  ایک عام بکرا  بازاروں میں دس ہزار اور تھوڑا تگڑا ہوتو  12 ہزار روپیوں میں فروخت ہورہا ہے۔ 370 روپیہ  سے 400 روپیہ فی کلو کے حساب سے بکرے بیچے جارہے ہیں۔  ویسے تو بڑے جانور بے حد کم نظر آرہے ہیں، مگر ایک بیوپاری نے بتایا کہ  قربانی کا  ایک بڑا جانور دو اور تین لاکھ روپیوں میں  فروخت ہورہا ہے۔

جامع مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز دوگانہ:    موسلادھار بارش کو دیکھتے ہوئے اس بار عیدگاہ میں نماز پڑھنا ممکن نہیں ہے، لہٰذا  عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیاہے کہ تمام جامع مساجد میں ہی  عیدالاضحیٰ کی دوگانہ ادا کی جائے گی۔ مختلف مساجد کے نماز کے اوقات ذیل میں دئے جارہے ہیں۔
بھٹکل جامع مسجد    7:30
بھٹکل خلیفہ جامع مسجد  7:30
بھٹکل مخدوم کالونی،  مخدومیہ جمعہ  مسجد   7:30
بھٹکل نوائط کالونی تنظیم جمعہ مسجد   7:30
بھٹکل موگلی ہونڈا بلال جمعہ مسجد 7:30
بھٹکل مدینہ کالونی جامع مسجد   7:45
بھٹکل نور جامع مسجد 7:45
بھٹکل گلمی ابوذر جمعہ مسجد 7:45
بھٹکل جالی حمزہ جمعہ مسجد 7:45
بھٹکل بدریہ جمعہ مسجد 7:45
بھٹکل ہورلی سال، احمد سعید جمعہ مسجد 7:45
بھٹکل، سلمان آباد، امام بخاری جمعہ  مسجد 7:45
بھٹکل تینگنگونڈی  جامع مسجد 8:00
بھٹکل جامعہ آباد مسجدسیدنا ابراہیم  7:45 
بھٹکل تعلقہ ، شرالی رحمانی  جامع مسجد   8:30
بھٹکل تعلقہ، شرالی علی میاں جامع مسجد  8:30
بھٹکل تعلقہ، مرڈیشور جامع مسجد 6.45
بھٹکل تعلقہ، مرڈیشور نور مسجد 6.45
بھٹکل تعلقہ، مرڈیشور  غوثیہ مسجد  7.00
بھٹکل تعلقہ مرڈیشور حُسین مسجد 7.00
ہوناور تعلقہ، منکی جامع مسجد   7:45
ہوناور تعلقہ منکی ناخدا مسجد   8:00
ہوناور تعلقہ روشن محلہ جامع مسجد  8:00
ہوناور  تعلقہ خضر ٹونکا کاسرکوڈ جامع مسجد  8:30 
کمٹہ جامع مسجد  8:30
کمٹہ فاروقی جامع مسجد 8:00
کمٹہ مدینہ جامع مسجد 8:30
کمٹہ ونلّی جامع مسجد  7:45

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔