اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2024, 11:38 AM | ملکی خبریں |

کوچی، 28/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ہیں، اسی درمیان کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

ہندی نیوز پورٹل ’ہندوستان‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کیرالہ کے وزیر اعلی پینارائی وجین کی بیٹی وینا وجین کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ان کی ملکیت والی آئی ٹی کمپنی اور کچھ دیگر لوگوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ یہ پورا معاملہ ایک پرائیویٹ منرل فرم کی جانب سے وینا اور ان کی کمپنی کو کی گئی مبینہ غیر قانونی ادائیگیوں سے متعلق ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ای ڈی کی ٹیم جلد ہی وینا وجین سے اس ضمن میں پوچھ تاچھ کر سکتی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بدھ (27 مارچ) کو یہ اطلاع دی کہ تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور اس میں ملوث لوگوں کو جلد ہی تفتیش کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔ ای ڈی نے یہ مقدمہ کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت سیریس فراڈ انویسٹی گیشن آفس (ایس ایف آئی او) کی جانب سے کی گئی جانچ اور اس کی بنیاد پر کی گئی شکایت کا از خود نوٹس لینے کے بعد درج کیا ہے۔

میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق یہ معاملہ محکمہ انکم ٹیکس کی تحقیقات پر مبنی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ پرائیویٹ کمپنی ’کوچین منرلز اینڈ روٹائل لمیٹڈ‘ (سی ایم آر ایل) نے 2018 سے 2019 کے دوران وینا وجین کی کمپنی کو 1.72 کروڑ روپے کی غیر قانونی ادائیگی کی ہے۔ جبکہ آئی ٹی فرم نے کمپنی کو کوئی خدمات فراہم نہیں کیں۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے گزشتہ مہینے وینا وجین کی کمپنی ’ایکسا لاجک سالیوشن‘ نے ایک عرضداشت دائر کرتے ہوئے ایس ایف آئی او کے ذریعے کی گئی جانچ کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس عرضداشت کو ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: دوسرے مرحلہ میں 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، 1200 سے زائد امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید

لوک سبھا انتخاب 2024 کا دوسرا مرحلہ جمعہ کی شام 6 بجے انجام پذیر ہو گیا۔ دوسرے مرحلہ میں 13 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے جس میں 1200 سے زائد امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا ہے۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد سبھی ای وی ایم کو سیل کر ...

دلت کے بیٹے کو دہلی کا میئر بننے سے روکنے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے انتخابات منسوخ کئے، ایم سی ڈی میئر الیکشن کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈراور رکن پارلیمان سنجے سنگھ کی پریس کانفرنس

عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعہ کو کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے پر دلت برادری کے بیٹے کو بیٹھنے سے روکنے کیلئے  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے  لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے  ذریعے میئر کے انتخابات منسوخ کرادیئے۔

مودی جی اپنا منھ جتنا زیادہ کھولتے ہیں، کانگریس کا ووٹ اتنا ہی بڑھا دیتے ہیں: پون کھیڑا

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران جمعہ کی سہ پہر کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی جی کانگریس کے خلاف جتنا زیادہ اپنا منھ کھولتے ہیں، کانگریس کا ووٹ اتنا ہی زیادہ بڑھا دیتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسی طرح بولتے رہیں۔ ہم ...

بیلٹ پیپر کی واپسی ممکن نہیں، ای وی ایم کے صد فیصد ووٹوں کو وی وی پیٹ سے ملانے کی تمام درخواستیں مسترد

سپریم کورٹ نے جمعرات کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے صد فیصد ووٹوں کو ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) پرچی ملانے کے عمل کو لازمی قرار دینے کی تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنایا، جس میں ...

’نوٹا‘ کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر انتخاب منسوخ کرنے کا مطالبہ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جاری کیا نوٹس

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز اس مفاد عامہ عرضی پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ ’نوٹا‘ (NOTA) یعنی ’ان میں سے کوئی نہیں‘ کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر انتخاب رد کیا جائے۔ اس عرضی میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی سیٹ ...