بھٹکل میں قومی شاہراہ فورلین کی تعمیرسے پیدا ہوئے مسائل کے حل کے لئے عوامی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th December 2019, 9:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:10؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ میں جاری قومی شاہراہ فورلین کے تعمیراتی کاموں سے تعلقہ کے منکولی، ماروتی نگر، مٹھلی ، موڈبھٹکل کے علاقوں کے  عوام بارش کے موسم میں کافی مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں، مسائل کے حل پر دوبارہ غوروفکرکرنے کے لئے عوامی میٹنگ کا مطالبہ لےکر بھٹکل منکولی اور ماروتی نگر ترقی کمیٹی کی جانب سے منگل کو بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنرساجد ملا کو میمورنڈم دیاگیا۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہےکہ بارش سے قبل ہی درپیش مسائل کو لےکر اس وقت کے اے سی اور ضلع نگراں کاروزیر کو متوجہ کئے جانےکے بعد اے سی  ، ہائی وے اتھارٹی اور بلدیہ افسران کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ  کے دوران قومی شاہراہ کے دونوں کناروں پر بارش کے پانی بہاؤ کے لئے گھٹر اور شمس الدین سرکل سے راگھویندر مٹھ تک سرویس روڈ تعمیر کرنے  سمیت کئی مسائل کو پیش کرتے ہوئے فوری کارروائی کی مانگ کی گئی تھی۔ اس وقت اے سی نے بھی ہائی وے اتھارٹی کے افسران کو توجہ دلا کر مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیاتھا۔ اب بارش کا موسم ختم ہوچکاہے لیکن مسائل کے جوں کے توں باقی ہیں، کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں عوام کو یہ حق پہنچتاہے کہ وہ مسائل کے حل کو لےکر کیا کچھ کارروائی ہوئی ہے اس تعلق سے جانکاری حاصل کریں، اس لئے فوری طورپر ایک مشترکہ عوامی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ میمورنڈم میں کیاگیاہے۔ اس موقع پر کمیٹی کے صدر ستیش کمار، اعزازی صدر گنپتی پربھو، جنرل سکریٹری ناگراج، خازن اشوک ہیگڈے، شری نواس پڈیار، وینکٹیش نائک ، شنکر شٹی ، امیش شیٹھ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...