مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی  آئی پی ایل نیلامی میں بڑی مانگ : خطیر رقم پر خریدے گئے آسٹریلوی کھلاڑی

Source: S.O. News Service | Published on 20th December 2023, 5:45 PM | اسپورٹس |

دبئی:20؍دسمبر(ایس اؤ نیوز ) دبئی میں جاری آئی پی ایل نیلامی میں بین الاقوامی کرکٹ  اورآئی پی ایل کا بہتر تجربہ رکھنے والے آسٹریلیا کےدو کھلاڑی مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور سن رائزر حیدرآباد نے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم سے بھی زائد رقم دے کر خریدا۔  فاسٹ بولر  مچل اسٹارک کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 24.75کروڑ روپئے میں خریدکر اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ۔اس طرح مچل اسٹارک آئی پی ایل تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔ جب کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کوسن رائزر حیدرآباد نے 20.50 کروڑ روپئے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

سال 2023کا آئی پی ایل ٹائٹل چنئی سپر کنگز نے جیتاتھا  جس  پر انہیں 20 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی۔ لیکن 2024 کی نیلامی میں اسٹارک اور کمنز کو 20 کروڑ روپے سے زیادہ میں خریدا گیا۔اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 24.75 کروڑ روپے کی قیمت ادا کرکے آسٹریلوی فاسٹ بولر کو اپنا حصہ بنایا۔ اسٹارک کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔ کولکاتا اور گجرات ٹائٹنز نے آخر تک اسٹارک کے لیے بولی لگائی جس میں کے کے آر جیت گیا۔ اسٹارک کو بین الاقوامی کرکٹ اور آئی پی ایل کا بھی اچھا تجربہ ہے۔ وہ اس سے پہلے آئی پی ایل کے دو سیزن کھیل چکے ہیں۔

جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم نے 20.50 کروڑ روپے میں خریدا۔ کمنز ایک ایسا کھلاڑی تھا جس کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔ حیدرآباد کے ساتھ ساتھ، رائل چیلنجرز بنگلور نے بھی کمنز کے لیے بولی لگائی تھی، لیکن آر سی بی ٹیم اسے اپنا حصہ نہیں بنا سکی۔

گزشتہ سیزن یعنی آئی پی ایل 2023 ایم ایس دھونی کی کپتانی میں چنئی سپر کنگز نے جیتا تھا۔ آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے بعد چنئی کی ٹیم کو 20 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی جو کہ 2024 کی نیلامی میں مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی قیمت سے کم ہے۔وہیں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو چنئی سپر کنگز نے 14 کروڑ روپے میں خریدا۔ اس طرح مچل اسٹارک کے علاوہ پیٹ کمنز اور ڈیرل مچل ٹاپ 3 مہنگے کھلاڑی تھے۔
اس سے قبل 2023 آئی پی ایل کی منی نیلامی میں سیم کرن ٹورنامنٹ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے تھے۔ پنجاب کنگز کی ٹیم نے سیم کرن کو 18.50 کروڑ میں خریدا تھا جس کا ریکارڈ اس نیلامی میں پیٹ کمنز نے توڑا اور کمنز کا ریکارڈ مچل اسٹارک نے توڑا۔ پہلے کمنز کو 20 کروڑ (20.50 کروڑ) سے زیادہ کی قیمت پر خریدا گیا اور پھر اسٹارک کو 24.75 کروڑ میں خریدا گیا۔کمنز، جنہوں نے گزشتہ سیزن میں آئی پی ایل کو چھوڑا تھا، 2020 کی آئی پی ایل نیلامی میں سب سے مہینگے فروخت ہوئے تھے۔ انہیں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 15.50 کروڑ میں حاصل کیاتھا۔اس نے 14 میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

آج یہاں شروع ہونے والی نیلامی میں آئی پی ایل کی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کربولی لگائی۔ہندوستانی آل راؤنڈر ہرشل پٹیل کو پنجاب کنگز نے 11.75 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ راجستھان رائلز نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز روومین پاول کو 7 کروڑ 40 لاکھ روپے میں خریدا۔ سن رائزرس حیدرآباد نے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کو 6 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر جیرالڈ کوٹزی کو ممبئی انڈینز نے 5 کروڑ روپے میں خرید کر ٹیم میں شامل کیا۔ ہندوستانی تجربہ کار کھلاڑی شاردل ٹھاکر کو چنئی سپر کنگز نے 4 کروڑ روپے دے کراپنے ساتھ جوڑا ہے۔ٹیم نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر راچن رویندرا کو 1.8 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک کو دہلی کیپٹلز نے 4 کروڑ روپے میں خریدا۔ سری لنکا کے آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا کو سن رائزرز حیدرآباد نے 1.5 کروڑ روپے میں ٹیم میں شامل کیا ہے۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی کو گجرات ٹائٹنز نے نیلامی میں 50 لاکھ روپے میں خرید لیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...