بھٹکل کے آسارکیری علاقے کے کنوؤں میں ڈرنیج کا پانی شامل : عوام نے حل کا مطالبہ لےکر اے سی کو  سونپی  اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th April 2019, 8:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:04؍اپریل (ایس او نیوز)بھٹکل بلدیہ حدود کے آسارکیری میں اندرونی نالیوں (ڈرنیج)کا پانی کنوؤوں میں شامل ہونے سے پانی گندہ ہورہاہے، فوری طورپر مسئلہ کو حل کرنےکی مانگ  لے کر شری وینکٹیشور یوتھ سنگھ نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپا۔

علاقہ کے کنوؤوں کا پانی پینے اور دیگر ضروریات  کے لئے استعمال کیاجاتاہے، ڈرنیج کا پانی شامل ہونے سے کنوؤوں کا  پانی کسی استعمال کے قابل نہیں رہا۔ مسئلہ کو لے کر کئی مرتبہ بلدیہ انتظامیہ سے درخواست کئے جانے کے باوجود کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے، اس سلسلے میں مسئلہ کو حل کرنے کو لے کر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملانے اپیل وصول کی۔ اس موقع پر شری دھر نائک، وینکٹیش نائک، پانڈورنگا نائک، من موہن نائک، شری کانت نائک، وانی پجاری ، راجو نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...