کاروار: ای۔جائیداد کے متعلق الجھن اور پیچیدگی پیدا نہ کریں : وڈیوکانفرنس کے ذریعے ڈی سی کی ضلع و تعلقہ جات افسران کو ہدایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th September 2019, 7:52 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:19؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع کے شہری علاقوں میں 95فی صد ای ۔ جائیداد کا سافٹ وئیر تیار ہے۔ مقامی افسران کو چاہئے کہ وہ  کسی بھی پیچیدگی کو جگہ نہ دیتے ہوئے سرگرم ہوجائیں، اس بات کی ہدایت ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے جاری کی ہیں۔

ڈی سی دفتر ہال میں نگر یوجنا پرادھیکار افسران ، ضلع پنچایت منصوبہ جات افسر ، تمام تعلقہ جات کے پنچایت پی ڈی اؤ اور مقامی اداروں کے افسران کے ساتھ وڈیو کانفرنس کے ذریعے جمعرات کوبات کرتے ہوئے انہوں نے ای ۔ جائیداد کے متعلق جانکاری  دیتے ہوئے بتایا کہ ای۔ جائیداد کا سافٹ وئیر 95فی صد تیار ہے ، بقیہ 5فی صد میں 3فی صد قانون کے تحت اور 2فی صد سرکاری سطح پر قانون میں تبدیلی کے بعد حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو سختی کے ساتھ  ہدایت دی کہ عوام کو دفتروں کے  چکر کاٹنے پر مجبور نہ کریں بلکہ ان کے کام جلد سے جلد نپٹائیں۔

انہوں نے عوام سے موصولہ شکایات کا ذکر کرتےہوئے کہاکہ عوام شکایت کررہے ہیں کہ سرکار کی طرف سے واضح سرکلر جاری ہونے کے باوجود اُنہیں بے کار میں ہراساں کیا جارہاہےاور ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں کہ عوام ہر چھوٹے بڑے کام کے لئے ڈی سی دفترجائیں۔ انہوں نے مقامی افسران پر زور دیا کہ وہ  وارڈ کی سطح پر فارم نمبر 3میں کھاتہ تقسیم کرنے کا کام کریں۔  ڈی سی نے افسران سے کہاکہ ضلع کی زمین  میں 80فی صد جنگل ہے صرف 20فی صد زمین گھر وں کی تعمیر اور زراعت کے لئے دستیاب ہے ان حالات میں عوامی جذبات کا خیال رکھتے ہوئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام  الزام لگارہے ہیں کہ آفسران اپنے پاس صحیح معلومات اور جانکاری   نہیں  رکھتے جس کی وجہ سے وہ   اپنے فرائض کو ٹھیک  طرح سے انجام نہیں دے رہے  ہیں۔ انہوں نے صلاح دی کہ  قانونی ورکشاپ کا انعقاد کرتےہوئے افسران اور دیگر عملہ قانون سمیت  اصول و ضوابط کو ٹھیک سے سمجھیں۔ انہوں نے آفسران سے کہا کہ  ہر ایک اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھائیں ، صبر کے ساتھ عوا م کے مسائل کی سماعت کرنے کے بعد اس کا حل تلاش کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...