ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں منعقدہ جی 20 ورچوئل سمٹ میں شرکت کریں گے

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st November 2020, 8:39 PM | خلیجی خبریں |

دبئی، 21/نومبر (آئی این ایس انڈیا)ایک سینئر امریکی عہدے دار نے جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے زیر اہتمام ورچوئل جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ویڈیو ٹیکنالوجی کے ذریعے جی 20 سمٹ کا 15 واں اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہفتہ اور اتوار کو کرونا بحران کی روشنی میں منعقد ہو گا۔کانفرنس میں عالمی قائدین عالمی مالیاتی، معاشرتی اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کے لیے دو دن ملاقات کریں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز ورچوئل سمٹ کے افتتاحی خطاب کریں گے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سربراہی اجلاس کا کام جو عام طور پر عالمی رہنماؤں کے مابین دوطرفہ مکالمے کا موقع ہوتا ہے اس سال انتہائی اہم عالمی امور پر انٹرنیٹ کے ذریعے مختصر سیشنز تک محدود رہے گا۔اس سال جی 20 کی سربراہی کرنے والے سعودی عرب میں منتظمین کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ امید کی جا رہی ہے کہ یہ بات چیت وبا کے اثرات اور عالمی معیشت کی بحالی کے اقدامات پر مشتمل ہوں گے۔جی-20 کو ترقی پذیر ممالک میں قرضوں کے ممکنہ ڈیفالٹ سے نمٹنے کے لئے مزید مدد فراہم کرنے پر غور کرے گی۔اس کے علاوہ کوڈ 19 اور اس کے انسداد کی تیاریوں کے ضمن میں ویکسین کی نئی دریافتوں اور ان سے امید پیدا ہونے والی توقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...